12:50 pm
برنالہ سب ڈویژن  ملازمین کا ہنگامی اجلاس طلب

برنالہ سب ڈویژن ملازمین کا ہنگامی اجلاس طلب

12:50 pm

برنالہ سب ڈویژن ملازمین کا ہنگامی اجلاس طلب بجلی کی لٹکتی تاروں کی مرمت کرنے کیلئے ملازمین کو سختی سے ہدایات جاری برنالہ (تحصیل رپورٹر )ایس ڈی او برقیات برنالہ چوہدری صفدر علی نے پوری سب ڈویژن کے تمام ملازمین کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ۔جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ مکانوں اور دکانوں یا صحن سے بجلی کی لٹکتی تاروں کے فوری طور پر مرمت کرنے کے لئے ملازمین کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں۔ جہاں مکان کی تعمیر شروع کی ہے وہاں تاریں کوئی بڑا سانحہ کرسکتی ہیں محکمہ برقیات برنالہ کے ایس ڈی او چوہدری صفدر علی نے ایک ہنگامی اجلاس میں اپنے تمام ملازمین کو ہدایات جاری کردی ہیں کہ کسی بھی ملازم کے علاقے سے شکایت موصول ہوئی تو ملازم کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا اجلاس میں ایس ڈی برنالہ نے واضح ہدایات جاری کردی گئی ہیں ساتھ ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو کہ چیکنگ اور خلاف ورزی کی رپورٹ کریں گی۔ اجلاس طلب

تازہ ترین خبریں