12:53 pm
چھوٹا گلہ چمبہ ناڑ  روڈ کی تعمیر میں تعطل ختم کیا جائے،عوامی حلقے

چھوٹا گلہ چمبہ ناڑ روڈ کی تعمیر میں تعطل ختم کیا جائے،عوامی حلقے

12:53 pm

چھوٹا گلہ چمبہ ناڑ روڈ کی تعمیر میں تعطل ختم کیا جائے،عوامی حلقے راولاکوٹ(نمائندہ خصوصی) عوام علاقہ چھوٹا گلہ چمبہ ناڑ نے چمبہ ناڑ روڈ کے حوالے سے محکمہ شاہرات کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ جب روڈ پر کام بند کیاگیا تو بقول محکمے کے کہ چھٹیوں کے بعد ٹھیکیدار روڈ پر کام دوبارہ کرے گا چھٹیاں تو ختم ہوئے کافی عرصہ گزر چکا لیکن ٹھیکیدار روڈ پر نہ آیا اور اب سننے میں آرہا ہے کہ ٹھیکیدار کہہ رہا ہے کہ وہ سڑک پر باقی کام نہیں کرے گا ، اس میں قصور صرف ٹھیکیدار کا نہیں ہے بلکہ محکمہ شاہرات کے ٹھیکیدار کا بھی قصور ہے کیونکہ جب سڑک پر ناقص کام ہوتا رہا ہے تو محکمہ کے ذمہ داران سڑک پر کس چیز کی نگرانی کرتے رہے اور چمبہ ناڑ ، ٹرانسفارمر کے مقام پر جو کام باقی ہے ، سڑک پر غیر معیاری تار کول ، غیر معیاری شولڈر کے خلاف محکمے کے ذمہ داران اس سڑک پر کام شروع کروائیں ورنہ عوام علاقہ ایک وفد کی صورت میں کمشنر پونچھ ، ایس سی شاہرات سے ملاقات کریں گے ۔

تازہ ترین خبریں