01:15 pm
 یزیدی قوتیں امت مسلمہ کو نابود کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں،زوار حسین

یزیدی قوتیں امت مسلمہ کو نابود کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں،زوار حسین

01:15 pm

یزیدی قوتیں امت مسلمہ کو نابود کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں،زوار حسین دین اسلام کو مٹانے کی خواہش رکھنے والے اپنی موت آپ مرتے ر ہیں گے کوٹلی ،سرساوہ پنجیڑہ (وقا ئع نگار ) کربلا ایک اعظیم درس گاہ ہے۔ جہاں سے درس خریت و آزادی ملتا ہے۔ قربلا بصیرت و آگاہی ، شعور و فکر کی بلندی و بیداری اور وفا کا پیغام ہے۔ کربلا ایک لگا تار پکار کا نام ہے۔ اور حسینیت ایک کردار کا نام ہے۔ دنیا کے ہر خریت پسند کے لیے کربلا مشعل راہ ہے۔ دین اسلام کو مٹانے کی خواہش دل میں رکھنے والے اپنی موت آپ مرتے رہیں گے جبکہ کردار خسینی قیامت تک انسانوں کو جلا بخشتا رہے گا ان خیالات کا اظہار اعلامہ سید زوار حسین الصادقین نے عاشور کے جلوس میں خطاب کرتے ہوے کیا انہوں کہا کہ موجودہ دور کی یزیدی قوتیں امت مسلمہ کو نابود کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں ان کے ارادوں کو ناکام و نامراد بنانے کے لیے امت مسلمہ میں وحدت و بھائی چارہ کی ضرورت ہے۔ جس کے لیے کربلا ایک بہترین درس گاہ ہے۔ ممتاز سماجی رہنماہ بابر محمود بیگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت مسلمہ کی فلا و بقا کے لیے کردار حسنیی اپنانے کی ضرورت ہے۔ ہمارے تمام مسائل کا حل اس اسوہ شبیری پر عمل کرنے میں مضمر ہے۔ سیاسی رہنماہ سید فرحت عباس کاظمی نے کہا کہ ازل سے ہی حق و باطل کا ٹکرائو جاری ہے۔ فتح ہمیشہ حق کی ہوئی ہے۔ امام حسین نے کچھ اس انداز سے دین اسلام کی اپنے خون سے آبیاری کی کہ قیامت تک کوئی یزیدی کردار حسینی کردار کے مد مقابل آنے کی جرت نہیں کر سکتا اس موقع پر مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بھارت سے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ خالی کرنے کا مطالبہ کیا۔ مسلمانان عالم میں اتفاق و اتحاد پر زور دیا گیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان کے کردار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا گیا ۔

تازہ ترین خبریں