01:35 pm
 عمران خان نے  بھارتی مظالم کو بے نقاب کردیا، چوہدری ریاض

عمران خان نے بھارتی مظالم کو بے نقاب کردیا، چوہدری ریاض

01:35 pm

عمران خان نے بھارتی مظالم کو بے نقاب کردیا، چوہدری ریاض پی ٹی آئی کی حکومت نے عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقہ سے اٹھایا بھمبر ( بیوروپورٹ)پی ٹی آئی ضلع بھمبر کے صدرسابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چوہدری ریاض احمد کسگمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرکے بھارتی مظالم کو بے نقاب کردیا جسکی مودی سرکار کو بڑی تکلیف ہے اور وہ اوچھے ہتھکنڈ وں پر اتر آئی ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے پہلی مرتبہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقہ سے اٹھایا اور دو ٹوک موقف اختیار کیا جس پر ہم کشمیری وفاقی حکومت شکر گزار ہیں ہمارے قائد وزیراعظم پاکستان کشمیریوں کے ترجمان بن کرمسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے ہمیشہ ہر ملک ہر محاذ پر کشمیریوں کی جنگ لڑی جس پر ہمیں فخر ہے بھارت جتنے مرضی مظالم ڈھائے کشمیر ی جدوجہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملے گا اور پاکستان تحریک انصاف کے دور میں ہی کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ان خیالات کا اظہار چوہدری ریاض احمد کسگمہ نے گزشتہ روز کچہری بھمبر میں سنیئر صحافیوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ آزادکشمیر میں لوگ جلد تبدیلی محسوس کریں گے پی ٹی آئی بھاری اکثر یت سے اقتدارمیں آکر میرٹ انصاف تعمیر و ترقی کا دور شروع کرے گی۔

تازہ ترین خبریں