01:37 pm
370 اور 35A سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی ، عامر رسول

370 اور 35A سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی ، عامر رسول

01:37 pm

370 اور 35A سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی ، عامر رسول مودی سرکار مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر کی کنٹرول لائن پر دہشت گردی کا مظاہرہ کررہی ہے بھمبر (بیورورپورٹ) مسلم لیگ ن سٹی بھمبر کے جنرل سیکرٹری خواجہ عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کرکے مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے اقوام عالم فوری نوٹس لیں مودی سرکار مقبوضہ کشمیر اور آزادکشمیر کی کنٹرول لائن پر دہشت گردی کا مظاہرہ کررہی ہے اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری مسلمانوں پر بھارتی فوج کے مظالم کا فوری نوٹس لیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے دفعہ 370 اور 35A سے کشمیر کی حیثیت تبدیل نہیں کی جاسکتی کشمیر کشمیریوں کا ہے دنیا کی کوئی طاقت اس کی حیثیت کشمیریوں کی مرضی کے بغیر اور ان کے حق خودرادایت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتی بھارت امریکہ کی ثالثی سے انکار کرکے امن عمل تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن آزادکشمیر کی شہری آبادی کو گولیوں اور کھلونا بموں کو نشانہ بنا رہا ہے جو کہ سراسر ظلم ہے حکومت پاکستان، حکومت آزاد کشمیر اور پاک فوج سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ لائن آف کنٹرول توڑنے کا اعلان کرے انشاء اللہ ہم لبیک کہتے ہوئے کنٹرول لائن عبور کر کے اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں سے جا ملیں گے۔

تازہ ترین خبریں