01:39 pm
  فریال اور مریم کی غیر مناسب  گرفتاری قابل مذمت ہے،راجہ افضل

فریال اور مریم کی غیر مناسب گرفتاری قابل مذمت ہے،راجہ افضل

01:39 pm

فریال اور مریم کی غیر مناسب گرفتاری قابل مذمت ہے،راجہ افضل وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کے تمام ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے بھمبر ( بیوروپورٹ)سٹی صدر پیپلز پارٹی بھمبر راجہ محمد افضل خان ملوٹ ، سنیئر نائب صدر ماسٹر چوہدری مالک انقلابی اور نائب صدر چیئر مین محمد اسحاق مہر اور چوہدری شکیل نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کے تمام ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے جتنا بھی دبایا جائے گا پیپلز پارٹی اتنی ہی مضبوط اور مقبول بن کر ابھرے گی فریال تالپور اور مریم نواز کی غیر مناسب انداز میں گرفتاری پی ٹی آئی حکومت بوکھلاہٹ کا نتیجہ اخلاقی دیوالیہ پن کر ثبوت ہے انہوں نے کہا کہاحتساب بیورووفاقی حکومت کا آلہ کار بن چکا ہے محترمہ فریال تالپورکی غیر مناسب انداز میں گرفتاری خواتین کے تقدس کو پامال کیا گیا پرزور مذمت کرتے ہیں عید کے روز رات کے 12 بجے محترمہ فریال تالپور کی غیر منا سب انداز میں گرفتاری نیازی حکومت کی بوکھلا ہٹ اور انتقام کی انتہا ہے فریال تالپور اور مریم نواز کی گرفتاری کی پرزور مذمت کرتے ہیں آصف زرداری پہلے بھی سر خرو ہوئے اب بھی سرخرو ہو کر نکلیں گے ، بلاول بھٹو زرداری نے عید مظفرآباد میں کشمیر یوں کے ساتھ منا کر ثابت کیا کہ وہ کشمیریوں سے پوری محبت و ہمدردی رکھتے ہیں آزادکشمیر میں ن لیگ کی حکومت سے سو اختلاف اپنی جگہ لیکن مسئلہ کشمیر کے لیے ہم سب تمام سیاسی جماعتیں متحد ہیں عمران خان نیازی کشمیر کا سودا کرنا چاہتے ہیں جو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہائی قابل مذمت ہیں کشمیر کی تازہ نازک صورت حال کے پیش نظر وفاقی حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ افراتفری کا ماحول ختم کرکے اتحاد و اتفاق کی فضا ء قائم کرے ملک کے اندرونی و سیاسی حالات کو خوشگوار بنا کر کشمیریوں کی آواز کو اٹھائیں

تازہ ترین خبریں