01:42 pm
 مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کےخاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،عبدالرزاق نیازی

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کےخاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،عبدالرزاق نیازی

01:42 pm

مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کےخاتمے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں،عبدالرزاق نیازی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا نفاذ اور کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کی مذموم کوشش کی ہے اسلام گڑھ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ او آئی سی امریکہ سمیت دیگر عالمی طاقتیں مظلوم کشمیریوں کو حق خودرادیت دینے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں ۔انڈونیشیا کے زیر کنٹرول علاقہ مشرقی تیمور کو چند سالوں میں آزادی دے دی گئی جبکہ مقبوضہ کشمیرکے نہتے کشمیریوں کو 72سال گزرنے کے بعد بھی آزادی نہیں دی گئی ۔ان خیالات کا اظہار چودھری عبدالرزاق نیازی نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا نفاذ اور کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے کی مذموم کوشش کی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے بھارتی درندے مظلوم کشمیریوں پر ظالم تشدد کرکے بے گناہ لوگوں کو شہید اور زخمی کرچکے ہیں مزید اس میں ظالمانہ کاروائی جاری رکھی ہوئی ہیں ۔آزادکشمیر کے عوام اور سنٹرل یونین آف جرنلسٹ نے اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایل او سی توڑنے کے لئے لانگ مارچ کیا ،سول سوسائٹی کے اکثر نوجوان شہید اور زخمی ہوئے پوری دنیا میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے احتجاجی جلوس اور مظاہریین کا سلسلہ جاری ہے لیکن اسکے باوجود عالمی طاقتیں کشمیریوں کو انصاف نہیں دلا سکیں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا خاتمہ اور کشمیری لیڈر وں کو انصاف نہیں دلاسکیں مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کاخاتمہ اور کشمیری لیڈروں کی رہائی کیلئے کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا ۔کہاں ہیں وہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں ،او آئی سی اور دیگر عالمی طاقتیں انکا دوہرہ معیار ہے انشاء اللہ بہت جلد اللہ تعالیٰ کے حکم سے کشمیر کو خودمختاری نصیب ہوگی ۔

تازہ ترین خبریں