01:45 pm
قومی اتحاد سے  مودی کے ناپاک عزائم  خاک میں ملا ئے جاسکتے ہیں،ظہیر الدین

قومی اتحاد سے مودی کے ناپاک عزائم خاک میں ملا ئے جاسکتے ہیں،ظہیر الدین

01:45 pm

قومی اتحاد سے مودی کے ناپاک عزائم خاک میں ملا ئے جاسکتے ہیں،ظہیر الدین اقوام متحدہ اپنی ہی پاس کردہ کشمیر پر قرارداوں پر عمل کرانے پر ناکام ہو چکا ہے بھمبر(بیوروپورٹ) مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے سنیئر راہنما حاجی چوہدری ظہیر الدین بابر نے کہا کہ قومی اتحاد و یکجہتی سے ہی مودی کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جاسکتا ہے اقوام متحد مقبوضہ کشمیر میں اپنی فوج بھیجے اور کشمیریوں کی نسل کشی بند کرائے سلامتی کونسل اپنی قراردادوں پر عمل کراتے ہوئے کشمیریوں کے حقوق کی پاسدار ی یقینی بنائے بھارت نے کشمیر میں غاضبانہ جابرانہ قبضہ بین الااقوامی قوانین نے اعتراف کرتے ہو ئے کہا کشمیر ی اپنی آزادی کیلئے لاکھوں جانوں کا نذرانے پیش کر چکے ہیں اب عمل کا وقت ہے کہ ہم سب اللہ کے بتائے ہوئے راستے کے مطابق کشمیر کے بتائے راستہپر جہادکریں۔ اب باتوں کو وقت گزر چکا ہے عمل کا وقت ہے کہ اقوام متحدہ اپنی ہی پاس کردہ کشمیر پر قرارداوں پر عمل کرانے پر ناکام ہو چکا ہے بھارے نے جو غیر آئنی اقدام اٹھایا ہے اس سے کشمیر کی تحریک آزاد کو نئی جلا ملی ہے پوری قوم ہندوستان کے خلا ف متحد اور صف آرہ ہو چکی ہے۔ یہ ترمیم جو ہندوستان کے ترمیم عبارت کے تاجوںمیں آخری کیل ثابت ہو گی۔ کشمیریوں کو اس وقت ہماری ضرورت ہے ۔ انہوںنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر ی بارود کے ڈھیر پر بیٹھ کر کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بلند کر رہے ہیں اور پاکستان پرچم میں لپٹنا پسند کرتے ہیں اور اب وقت ہے کہ بھرپور انداز میں کشمیریو ں کی مدد کی جاتی تاکہ آزادی کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے بھارت دونوں اطراف کے کشمیریوں پر ظلم و بربریت ختم کرے

تازہ ترین خبریں