01:48 pm
 ترئیاں نیو افضل پورسے ناڑ مندو  کی سڑک  کھنڈر بن گئی، راجہ محمود

ترئیاں نیو افضل پورسے ناڑ مندو کی سڑک کھنڈر بن گئی، راجہ محمود

01:48 pm

ترئیاں نیو افضل پورسے ناڑ مندو کی سڑک کھنڈر بن گئی، راجہ محمود اکثر مقامات پر سڑک کے علامتی نشانا ت بھی مٹ چکے ہیں،حکام توجہ دیں سہنسہ ( نمائندہ خصوصی ) ناڑ مندو کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی راجہ محمود خان ، حاجی صدیق ، راجہ نصیب اللہ ، راجہ عارف خان ، رزاق نوابی نے اپنے مشترکہ بیا ن میں ترئیاں نیو افضل پورسے ناڑ مندو جانے والے مرکزی سڑک کی خستہ حالی ، زبوں حالی اور ارباب اختیار کی بے حسی و بے رخی اور غیر ذمہدارانہ رویے پر ہدف تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے جس نے عوام کی زندگیاں اجیرن بنا کر رکھ دی ہیں عوام اضطرابی کیفیت کا شکار ہیں ۔ سڑک کی خستہ حالی آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے اکثر مقامات پر سڑک کے علامتی نشانا ت بھی مٹ چکے ہیں کئی کئی فٹ گہرے اور چوڑے کھڈے پڑ چکے ہیں پلیاں ٹوٹی ہوئی ہیں محکمہ شاہرات والے لمبی تان کر سو گئے ۔ نہ ہی سڑک پر پیچ ورک لگائے جارہے ہیں اور نہ ہی اس کی مرمتی کے کوئی احکامات جاری کیے جارہے ہیں ۔ پلی نہ ہونے کی وجہ سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ۔ انھوں نے حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ ہنگامی بنیادوں پر اس سڑک کی خستہ حالی کو دور کیا جائے سڑک پر پیچ ورک لگائے جائیں گری ہوئی دیواروں کو دوبارہ تعمیر کرایا جائے اور ٹوٹی ہوئی پلیاں جو کہ حادثات کا سبب بن رہی ہیں ان کا کام ہنگامی بنیادوں پر کام کرایا جائے انھوں نے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چالیس سال سے یہ سڑک لاواث بنی ہوئی ہے اس پر چلنے والے گاڑیاں ناکار ہ اور کھٹارہ بن گئی ہیں جب کہ مسافروں کو منزل پر پہنچاتے ہی ان گاڑیوں کو ورکشاپ پر لے جانا پڑتاہے اور مسافروں کو ادویات استعمال کر نا پڑتی ہیں ابھی سڑک پر گاڑیاں تو درکنا پیدل چلنا بھی محال ہو گیا ہے ۔ اگر حکومت نے اس کی مرمتی، پیچ ورک ، گری ہوئی دیواروں ، ٹوٹی ہوئی پلیوں کی مرمتی کے احکامات جاری نہ کیے ۔

تازہ ترین خبریں