01:53 pm
سید پور روڈ کی پختگی کے حوالے ے احتجاج آج کیا جائے گا

سید پور روڈ کی پختگی کے حوالے ے احتجاج آج کیا جائے گا

01:53 pm

سید پور روڈ کی پختگی کے حوالے ے احتجاج آج کیا جائے گا کھوئی رٹہ سید پور تا بھروٹ گالہ بنڈیاں سڑک کھنڈر بن چکی ہے،شوکت جٹ ڈونگی (نمائندہ اوصاف)کھوئی رٹہ سید پور تا بھروٹ گالہ بنڈیاں سڑک کے حوالہ سے آج احتجاج ہو گا جس کی قیادت شوکت جٹ ، ضیاء غازی ، الیاس بٹ ، عقیل چوہدری ، عدیل بٹ ، شاہجہان بٹ ، مجیب چوہدر ی ، عمران عاطف ، عدیل بٹ و دیگر کریں گے اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ یہ سڑک ایک لمبے عرصہ سے کسی مسیحا کی منتظر ہے لیکن کسی بھی حکومت نے آج تک توجہ نہیں دی اس لیے مجبوراََ اپنے حق کے لیے سڑکوں پر آنا پڑا ہے سیدپور روڈ دفاعی اعتبار سے بھی انتہائی اہمیت کی حامل ہے یہ سڑک اب کھنڈر بن چکی ہے کئی بار حکومت کو اس کی طرف توجہ دلوائی لیکن حکومت کو ٹس سے مس نہیں ہے اس لیے آج12 ستمبر کو سید پور روڈ کی پختگی کے حوالہ سے احتجاج کیا جائے گا سڑک کا کام شروع ہونے تک احتجاج جاری رہے گا ۔

تازہ ترین خبریں