01:56 pm
 یوم عاشور میں امن و امان کی صورت حال تسلی بخش رہی ،صادق شاہ

یوم عاشور میں امن و امان کی صورت حال تسلی بخش رہی ،صادق شاہ

01:56 pm

یوم عاشور میں امن و امان کی صورت حال تسلی بخش رہی ،صادق شاہ 10محرم الحرام کو ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا حیدری چوک پہنچا باغ (نمائندہ اوصاف )مسلم لیگ ن سٹی باغ کے نائب صدر صادق شاہ نے کہا ہے کہ یوم عاشور میں باغ میں امن و امان کی صورت حال تسلی بخش رہی اور یہاں کسی قسم کا کوئی ناخوشگور واقع رونما نہیں ہوا۔ 10محرم الحرام کو ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا حیدری چوک پہنچا اور اس کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر بگلور میں جا کر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر باغ عبدالحمید کیانی ، ایس پی باغ ساجد عمران ، ڈی ایس پی شفق مغل ، ایس ایچ او تھانہ پولیس باغ اکمل شریف نے کی ۔ جبکہ باغ کی تمام ایجنسیاں متحرک تھی۔ سیکورٹی کے انتظامات سخت تھے ۔ انہو ں نے کہا کہ باغ میں بلدیہ باغ کی طرف سے صفائی کے بہتر انتظامات کیے گئے تھے ۔ باغ میں امن و اماں کی صورت حال بہتر بنانے میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ، وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان ، وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کو مبارکباد پیش کر تے ہیں کہ انہوں نے باغ میں ایک اچھی ٹیم تعینات کر رکھی ہے جس نے باغ میں منشیات فروشوں کے خلاف گھیرہ تنگ کر رکھا ہے ۔ گاڑی چوروں اور منشیات فروشوں کے خلاف بھی کارروائی کر رہے ہیں ۔ باغ پولیس نے رات کا گشت بڑھا دیا ہے ۔

تازہ ترین خبریں