12:30 pm
بھارت  کشمیر کی متنازعہ حیثیت ہر گز تبدیل نہیں کرسکتا ، غلام ربانی

بھارت کشمیر کی متنازعہ حیثیت ہر گز تبدیل نہیں کرسکتا ، غلام ربانی

12:30 pm

بھارت کشمیر کی متنازعہ حیثیت ہر گز تبدیل نہیں کرسکتا ،غلام ربانی پاکستان کی ا فواج بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے بھمبر ( بیوروپورٹ)ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر راجہ غلام ربانی خان نے کہا کہ بھارت غیر قانونی اقدامات سے کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو ہر گز تبدیل نہیں کرسکتا اس نے جنگ مسلط کی تو خود بھی محفوظ نہیں رہے گا اور اس کے اثرات دنیا محسوس کرے گی افواج پاکستان منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فارو ق حیدر خان کے دورہ امریکہ اور وہاں پر زبر دست احتجاجی مظاہر ہ کرنے سے مسئلہ کشمیر کو تقویت حاصل ہوئی اور بھارت کے ظالمانہ اقدامات بے نقاب ہوئے ہمارے قائد راجہ فاروق حیدر نے ریاست کے وزیراعظم ہونے کا حق ادا کردیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال میں پاکستان کی قیادت کو فل الفور عالمی سطح پر مزید موثر کردار ادا کرتے ہوئے کرفیو اور ظلم و ستم کے خاتمہ کروائے کیونکہ پاکستان کشمیر یوں کا وکیل ہے انہوں نے کہا کہ آزادی کے بیس کیمپ کے لوگ انڈین مظالم اور نسل کشی جیسے اقدامات پر مجبور ہیں کہ وہ سیز فائرلائن کراس کر کے خونی لکیر کے اس پار اپنے بھائیوں کی جاکر مدد کریں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کا دورہ امریکہ انتہائی کامیا ب رہا اور انہوں نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر بھرپور اجاگر کیا اس سے کشمیریوں کو تقویت ملی ہے ،کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اپنے بیرون ملک دورہ کے دوران مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اٹھا یا اور بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ۔ ضلع کونسل بھمبر اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے پسماند ہ علاقوں کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہا ہے حکومت حلقہ سماہنی کی ترقی اور لائن آف کنٹرول پر آباد لوگوں کے لیے پیکج کا اعلان کرے ضلع کونسل بھمبر کو عوامی خدمت کا مثالی ادارہ بنا دیا ہے حلقہ سماہنی کی سیاست میں اپنا بھرپور کردار ادا کروں اور اس کی پسماندگی کے خاتمے کیلئے لائن آف کنٹرول پر آباد لوگوں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا ۔ غلام ربانی

تازہ ترین خبریں