12:10 pm
 مسئلہ کشمیر یکحہتی سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا،امتیاز  صدیقی

مسئلہ کشمیر یکحہتی سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا،امتیاز صدیقی

12:10 pm

مسئلہ کشمیر یکحہتی سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا،امتیاز صدیقی 21 ستمبرکو منحوس لائن آف کنٹرول کو روند کر کشمیریوں کی مدد کو پہنچیں گے باغ ،ریڑہ(نمائندہ اوصاف)صدر جمعیت علمائے جموں کشمیر مولاناامتیاز احمد صدیقی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کو اپنی امیدوں کا محور و مرکز سمجھتے ہیں پاک فوج نے کشمیر پر ہر آپشن استعمال کرنے کے دوٹوک موقف نے کشمیری عوام کو حوصلہ دیا اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مسئلہ کشمیر یکحہتی سے نہیں جہاد سے آزاد ہوگا گزشتہ بہتر سال سے یکجہتی کے نام پر کشمیری عوام کے جزبات سے کھلواڑ کیا گیا اب دو ٹوک موقف اپنانا ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے 21 ستمبر کو دیگوار کنٹرول لائن توڑنے کال کے حوالہ سے عوامی رابطہ مہم کے دوران ریڑہ میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اجلاس کی صدارت جماعت اہلسنت کے مرکزی رہنما منیر حسین ہارونی نے کی اجلاس سے ظریف ساقی، مظفرحیات ہارونی،نصیر چشتی،ناصر آکاش، دلفراز علی،حافظ نصیر احمد،حفیظ جلالی، اعجاز،حافظ محمود،حافظ انظار،فاضل،قاری بشارت،موسٰی خان،علی احمد شاہ،چوہدری اشفاق، آصف، قاری ہمایوں،چوہدری الف دین،سردار الطاف،حافظ عامر و دیگر نے خطاب کیا اس موقع پر شرکا اجلاس نے دیگوار مارچ کی تاریخ میں تبدیلی یا دیگر معاملات کا اختیار مرکزی صدر و کابینہ کو دیتے ہوئے تمام فصلوں کا مکمل اختیار دے دیا،انہوں نے کہا کہ بھارت نے دفعہ 35A اور 370 ختم کرکے اپنا الحاق کا موقف ختم کردیا اب کسی خونی لکیر کو نہیں مانتے 21 ستمبر کودیگوار سے اس منحوس لکیر کو روند کر کشمیری ماوں بہنوں بیٹوں کی مدد کو پہنچیں گے کشمیر کے اندر بسنے والے مذاہب قباہل تمام مکتبہ فکر صرف ایک آزادی کے نام پر متفق ہیں مکار مودی نے مقبوضہ وادی کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر رکھا ہے مقبوضہ وادی میں انسانیت کی تذلیل عروج پر ہے نوجوانوں کا قتل عام انہیں انجکشن لگا کر نشوئی خواتین کی عصمت دری مساجد کو تالے اور بے حرمتی ناقابل برداشت ہے اسلامی ممالک انسانی حقوق کی تنظموں نے کشمیر کے معاملہ پر اپنے مفادات کو ترجیح دی۔ امتیاز صدیقی

تازہ ترین خبریں