12:00 pm
عمران خان نے اقوام متحدہ میں مودی کو آئینہ دکھا دیا،عارف  پناگوی

عمران خان نے اقوام متحدہ میں مودی کو آئینہ دکھا دیا،عارف پناگوی

12:00 pm

عمران خان نے اقوام متحدہ میں مودی کو آئینہ دکھا دیا،عارف پناگوی سیاسی اختلافات اپنی جگہ موجود مگرپاکستانی وزیراعظم نے جاندار تقریر کی ہے کوٹلی(سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنماء عارف خان پناگوی اور چوہدری جنگی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد کشمیر پر جاندار موقف پیش کرنے والا عمران خان پہلا لیڈر ثابت ہوا ہے ، انھوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ کشمیر کے حقیقی سفیر ہیں ۔ بحثیت مسلم حرمت رسول ﷺ پر واضح موقف اپنانا ان کے مضبوط اور قوی ایمان کی واضح دلیل ہے ۔سیاسی اختلافات اپنی جگہ موجود مگر جس دلیری اور بہادری سے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقوام متحدہ میں مودی کو آئینہ دیکھاتے ہوئے اسے قاتل ، آر ایس ایس کا بانی اور اس کا تاحیات ممبر ، گجرات میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے، کلبھوشن یادو کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کروانے اور مقبوضہ وادی میں بزور قوت مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے جیسا مجرمانہ چہرے بے نقاب کیاوہ یقینا ایک بہادر لیڈر کا کام تھا ۔ انھوں نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں کی گئی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی تقریر کے چاروں نکات انتہائی اہمیت اور دلیری اور بہادری پر مبنی تھے۔

تازہ ترین خبریں