10:44 am
متاثرین زلزلہ کی عملی مدد کیلئے حکومتی کال کے منتظر ہیں،ملک یعقوب

متاثرین زلزلہ کی عملی مدد کیلئے حکومتی کال کے منتظر ہیں،ملک یعقوب

10:44 am

متاثرین زلزلہ کی عملی مدد کیلئے حکومتی کال کے منتظر ہیں،ملک یعقوب متاثرین کو خیمے ، خوراک اور ادویات پہنچانے کا کام سست روی کا شکار ہے کوٹلی (وقا ئع نگار )مرکزی انجمن تاجران کوٹلی کے صدر ملک یعقوب خان نے کہا ہے کہ ہم متاثرین زلزلہ کی عملی مدد کے لئے حکومتی کال کے منتظر ہیں ۔پاک فوج نے ریسیکوآپریشن بروقت اور خوش اسلوبی سے مکمل کیا ۔ مگر متاثرین کو خیمے ، خوراک اور ادویات پہنچانے کا کام سست روی کا شکار ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے دورہ میرپور سے واپسی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انھوںنے بتایا کہ میرپور کے متاثرین ہمارے بھائی ہیں ۔ ہم فوری انکی مدد کو پہنچنا چاہتے تھے ۔ مگر حکومت اور انتظامیہ کے روکنے پر رک گئے ۔ کیونکہ آرمی کامیابی سے ریسکیو آپریشن کر رہی تھی ۔متاثرین کے مطابق میرپور میں اسوقت خیمے ، پینے کے پانی اور خوراک کی اشد ضرورت ہے ۔ میرپور انتظامیہ جلد ازجلد منصوبہ بندی کر کے ہمیں کال دے تا کہ کوٹلی اور دیگر اضلاع کے لوگ متاثرین کی عملی مدد کو پہنچیں ۔ انجمن تاجران کے اعجاز مغل ، اور حمزہ یعقوب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ملک یعقوب

تازہ ترین خبریں