10:14 am
 متاثرین زلزلہ میں اشیائے خورونوش کی تقسیم منصفانہ کروائی جائے،عوامی حلقے

متاثرین زلزلہ میں اشیائے خورونوش کی تقسیم منصفانہ کروائی جائے،عوامی حلقے

10:14 am

متاثرین زلزلہ میں اشیائے خورونوش کی تقسیم منصفانہ کروائی جائے،عوامی حلقے حکومت مخصوص افراد کو نواز رہی ہے جبکہ مستحق افراد دربدر کی ٹھوکریں کھارہے ہیں کھڑی شریف (نمائندہ اوصاف) کھڑی شریف میں زلزلہ کے بعد لوگوں کا گلہ ہے کہ سیاسی لیڈر اس زلزلہ متاثرین پربھی سیاست کررہے ہیں ۔ موجودہ حکومت ن لیگ اور تحریک انصاف کے رہنما بطور خاص اور دیگر سیاسی جماعتوں سے وابستہ لوگ اپنے اپنے کارکنوں کو نواز رہے ہیں اسی طرح پل منڈا ، مغلپورہ ، اسماعیل آباد سے بہت گھروں میں ضرورت سے زیادہ راش ، کھانے پینے کا سامان اور خیمے بھی جمع کر رکھے ہیں ۔ مگر ضلعی انتظامیہ میرپور خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ ابھی تک علاقہ میں حکومت کی طرف سے ہونے والے نقصانات کا سروے نہیں ہو سکا ۔ جس پر عوام علاقہ پر یشان ہیں اور اُن کا مطالبہ ہے کہ تمام امدادی سرگرمیاں اور متاثرین کو اشیائے خورد ونوش تقسیم کرنے اور بحالی کے عمل میں پاک فوج کو شریک کیا جائے تاکہ موجودہ حکومت اپنے مخصوص افراد کو نہ نواز سکے اور نہ مستحق افراد دربدر کی ٹھوکریں کھانے سے محفوظ رہ سکے ۔ متاثرین زلزلہ

تازہ ترین خبریں