12:55 pm
 مکار دشمن سے مقابلے کیلئے ہرپل  تیار ہیں،علی اظہر

مکار دشمن سے مقابلے کیلئے ہرپل تیار ہیں،علی اظہر

12:55 pm

مکار دشمن سے مقابلے کیلئے ہرپل تیار ہیں،علی اظہر آزادی کشمیر کیلئے اب نہیں تو کبھی نہیں کی بنیاد پر جدو جہد کی جائے کوٹلی(سٹی رپورٹر) اسلامک ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئر مین سید علی اظہر شاہ کاظمی ایڈووکیٹ نے صحافیوں کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ آزادی کشمیر کے لئے اب نہیں تو کبھی نہیں کی بنیادوں پر جدو جہد کرنے کی ضرورت ہے اس وقت ریاست جموں و کشمیر کے اُس پار اور اس پار کے عوام ہر جدوجہد و قربانی کے لئے تیار ہیں جنگ کا طبل بجا تب بھی کشمیری عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے اس لئے سفارتی محاذ ہو یا محاذ جنگ اس کے لئے ہمیں ہر پل مکار دشمن کے مقابلے کے لئے تیار رہنا چاہئے انشاء اللہ فتح پاک فوج اور کشمیریوں کی ہو گی بزدل بھارتی فوج جذبہ ایمان اور جذبہ شہادت سے سرشار پاک فوج ، عوام اور کشمیریوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی آج مفادات اور مصلحت کا شکار بھارت نواز کشمیری لیڈر شپ بھی بھارتی اقدام و کرفیوسے بھارت سے نفرت پر مجبور ہوگئی ہے۔اظہر شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیری عوام کی بھرپور ترجمانی کی مگر ہمیں فقط تقریروں اور ترجمانیوں تک نہیں رہنا ہو گا بھارت کو ہر محاذ پر شکست دینا ناگزیر ہو چکا ہے اور تمام سیاسی جماعتوں ،ملکی قیادت ، اداروں کو ایک پیج پر آنا ہوگا ۔ دشمن ہمارے اندرونی انتشار ، سیاسی اختلافات سے ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے ۔کل عالم کفر عالم اسلام کے خلاف متحد ہے اور کشمیر ، فلسطین اور یمن میں مسلمانوں کا ناحق خون بہایا جا رہا ہے ۔افسوس کی بات ہے کہ مسلما ن ہی مسلمانوں کے خلاف استعمال ہورہے ہیں ۔ہمیں خالص حسینی اسلام اور حسینی انقلاب سے سبق سیکھنا ہو گا ۔ اسلامک ڈیموکریٹک پارٹی روایتی جماعتوں ، موروثی سیاست دانوں سے ہٹ کر عوام کی خدمت کے لئے کام کر رہی ہے ہم اقتدار کے بجائے اقدار کو ترجیح دیتے ہیں ۔معاشرے کو ترقی و خوشحالی ، امن و امان، اخوت، مساوات، عدل و انصاف، میرٹ، قانون کی پاسداری و عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے روایتی نظام سے ہٹ کر عوام کے لئے بڑے پیمانے پر حقیقی تبدیلی پر مبنی نئے اسلامی جمہوری معاشرے کا قیام ہماری منزل ہے جو کرپشن ، ناانصافی ، منشیات اور جرائم سے پاک ہوگا۔ ہم آئی ڈی پی کا حصہ بن کر اپنے جائز قانونی حقوق کے لئے جدو جہد وتحریک میں شامل ہوں ۔ اقربا ء پروری، رشوت ،سفارش، ہماری گڈگورننس اور نظام عدل کے لئے زہر قاتل ہے ہم بھرپور منظم ہو کر آئندہ انتخابی سیاست میں بھی بھرپور کردارادا کریں گے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات جلد از جلد منعقد کئے جائیں۔ علی اظہر

تازہ ترین خبریں