10:57 am
  کرفیو اور ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں،اقبال انقلابی

کرفیو اور ظلم و ستم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں،اقبال انقلابی

10:57 am

بھارتی مظالم اور کشمیریوں کے حوصلے پست نہ کرسکے،اقبال انقلابی کرفیو 42 روز سے جاری، کشمیر ی اقوام عالم کی بے حسی پر ماتم کررہے ہیں بھمبر ( بیوروپورٹ)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ضلع بھمبر کے صدر اقبال انقلابی نے کہا ہے کہ کرفیو اور ظلم و ستم کے باوجود کشمیری نوجوانوں کے ارادے جواں اور حوصلے بلند ہیں 72 برس کے بھارتی جبر و استداد نے ان کے اندر چٹان جیسی مضبوطی پید اکردی ہے کشمیریوں نے لازوال قربانیوں کے ذریعے تنازعہ کو زندہ رکھے ہوئے ہے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے کشمیر کے بارے میں واضح موقف سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے تاریخی کے اس نازک مرحلے پر اتحاد و یکجہتی کا مظاہر ہ کرنا ہوگا 72 سال میں ہمیں وقت نے پہلی دفعہ ایک قوم بنے کا موقع فراہم کیا ہے ہمیں اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک قوم ایک سوچ اور ایک آواز ہوجانا چاہیے اس کے سوائے کوئی راستہ نہیں جو ہمیں منزل مقصود تک پہنچاسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اورضلعی صدر نے کہا کہ 42 روز سے بھارتی درندوں کے مظالم کی لرزہ خیز دستانیں سامنے آرہی ہیں بھارتی فوج کشمیری نوجوانوں کو بے رحمانہ تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے ہزاروں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے اشیاء ضروریہ اور ادویات کی شدید قلت ہے حریت قیادت نظر بند ہے کشمیر کو جیل بنا دیا گیا ہے جنت نظیر وادی غم و الم کی دستایاں بنی ہوئی ہے کشمیری مسلمان سک سک کر مررہے ہیں کشمیر ی اقوام عالم کی بے حسی پر ماتم کررہے ہیں بھارتی حکومت کے اقدامات سے ان کی شناخت ان کا دین ، تہذیب و تمدن سخت خطرے میں ہے مقبوضہ وادی میں کشت خون کا بازار گرم ہے وادی کے گلی کوچے مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ہر آنے والا دن سے کشمیر یمسلمانوں کے مسائل میں اضافہ ہورہا ہے کشمیری خون کے نذرانے دے کر ایک نئی تاریخ رقم کررہے ہیں ہمیں اپنی بہادر افواج پر فخر ہے آرمی چیف کے بیان سے کشمیری مسلمانوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں افواج پاکستان کی قربانیاں تاریخ کا ایک حصہ ہیں پاک فوج کے جوانوں کو سلام جہنوں نے آج ہمارے کل کے لیے قربان کررکھا ہے عالمی ادارہ خوراک و صحت کو کشمیریوں تک رسائی دی جائے بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی اور کشمیری بھارت مصنوعات کا بائیکاٹ کریں آزاد حکومت تمام نوجوانوں کو عسکر ی تربیت دینے کا انتظام کرے مقبوضہ کشمیر میں تقریبا ایک کروڑ مسلمان بھارت سے آزادی حاصل کرنے کے لیے ایک مشترکہ پلیٹ فارم سے جدوجہد کررہے ہیں تاریخ کے اس نازک مرحلے میں ہمیں الگ الگ بیانیہ کی بجائے اتحاد و یکجہتی کا مظاہر ہ کریں ایک موقف ، ایک بیانیہ اور ایک سوچ لے کر آگے بڑھنا ہوگا ۔ اقبال انقلابی

تازہ ترین خبریں