12:10 pm
 ضلع کوٹلی میں  ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،ڈاکٹرنصراللہ

ضلع کوٹلی میں ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،ڈاکٹرنصراللہ

12:10 pm

ضلع کوٹلی میں ڈینگی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا،ڈاکٹرنصراللہ ڈینگی سے بچائوکیلئے شہریوں کو آ گاہی دی جارہی ہے،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال کوٹلی(سٹی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرسردارمحمدنصراللہ خان نے کہاہے کہ گذشتہ ایک ماہ سے انسداد ڈینگی مہم جاری ہے ڈینگی کے حوالے سے ضلع کوٹلی میں کوئی کیس سامنے نہیں آیافوکل پرسن کی ڈیوٹیاں لگی ہوئی ہیں شہر میں ڈینگی مکمل طور پر کنٹرول میں ہے صورتحال معمول کے مطابق ہے ایم ایس ڈاکٹرسردارمحمدنصراللہ خان نے کہاہے کہ ڈینگی مچھر کے خاتمے کے حوالے سے مناسب حکمت عملی اختیار کی جارہی ہے شہریوں کو آ گاہی دی جارہی ہے شہریوں سے اپیل ہے کہ گھر میں پانی کو ڈھانپ کر رکھا جائے پودوں کے گملوں کے اندر پانی جمع نہ ہونے دیاجائے ڈینگی صاف کھڑے پانی پر بھی پرورش پاتا ہے اور وبائی شکل اختیار کر لیتا ہے اس لیے قابو پانا نہایت ضروری ہے، اس موذی مرض سے بچناچاہیے لیڈی ہیلتھ ورکرز اس حوالے سے خاصی محنت کر رہی ہیں ضلع بھرمیں مختلف مقامات پر سیشن کئے جارہے ہیں سپرے بھی کئے جارہے ہیں ایم ایس ڈاکٹرسردارمحمدنصراللہ خان نے کہاہے کہ تمام عملہ اس موذی مرض کے خلاف کام متحد ہو کر کام کر رہا ہے۔ گھروں میں زیادہ دیرصاف پانی کاسٹوریج نہ کیاجائے۔ پانی کی ٹینکیاں،بالٹی،ڈرم،گملوں کے نیچے رکھے گئے برتن، استعمال شدہ مشروبات کی بوتلیں،گاڑیوں کے ٹائروں، ڈبوں میں پانی کھڑانہ رہنے دیں جبکہ ہرچیز کوڈھانپ کررکھاجائے۔ کھڑکیوں اوردروازوں پرجالیاں لگائی جائیں۔ کمروں کے اندریاباہرسوتے وقت مچھردانی کااستعمال کیاجائے۔ مچھروں کوبھگانے کے لیے سپرے اور لوشن کااستعمال کیاجائے۔ بالخصوص بچوں کوفل بازوں والی شرٹس اور پینٹ پہنائی جائیں۔ مچھربھگانے کے لیے کوائل اور میٹ کااستعمال کیاجائے۔ اس طرح محکمہ ہیلتھ کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پرعملد رآمد کویقینی بنایاجائے۔ ڈاکٹر نصراللہ

تازہ ترین خبریں