10:13 am
طلبہ کے مابین تقریری مقابلے آج ہونگے

طلبہ کے مابین تقریری مقابلے آج ہونگے

10:13 am

طلبہ کے مابین تقریری مقابلے آج ہونگے کوٹلی (وقا ئع نگار ) ضلع مفتی آفس کوٹلی کے زیر اہتمام سالانہ مقابلہ جات حسن قرأت ، حسن اذان ، حفظ ، نعت خوانی اور تقاریر بلدیہ ہال کوٹلی میں جاری ہیں۔تقریری مقابلہ جات کا عنوان ,مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور تاریخی پس منظر ،مقرر ہے ۔اس ضمن میں طالبات کے مابین مقابلے ہفتے کے روز منعقد ہوئے ہیں ۔ جن میں ضلع بھر سے سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی ادارہ جات اوردینی مدرسوں کی طالبات نے شرکت کی ۔ طلبہ کے مابین مقابلے آج ہونگے ۔اس میں عمر کے حساب سے مختلف درجے مقرر کئے گئے ہیں ۔ آج ہی مقابلوں کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز طلبا ء و طالبات کی فہرست جاری کر دی جائے گی ۔کامیاب طلباء وطالبات کو ریاستی سطح کے مقابلوں منعقدہ مظفر آباد میں شامل کیا جائیگا ۔

تازہ ترین خبریں