11:19 am
عمران خان نے بھارتی مظالم کو  بے نقاب کردیا ،چوہدری ریاض

عمران خان نے بھارتی مظالم کو بے نقاب کردیا ،چوہدری ریاض

11:19 am

عمران خان نے بھارتی مظالم کو بے نقاب کردیا ،چوہدری ریاض وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی میں دلیری سے مسئلہ کشمیر اٹھایا بھمبر ( بیوروپورٹ)پی ٹی آئی ضلع بھمبر کے صدرسابق ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چوہدری ریاض احمد کسگمہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحد ہ کی جنرل اسمبلی میں پوری جرات اور دلیری سے مسئلہ کشمیر اٹھایا اوربھارتی مظالم کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کیا مسئلہ کشمیر کو پوری دنیا میں اجاگر کرکے بھارتی مظالم کو بے نقاب کردیا جسکی مودی سرکار کو بڑی تکلیف ہے اور وہ اوچھے ہتھکنڈ وں پر اتر آئی ہے پی ٹی آئی کی حکومت نے پہلی مرتبہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقہ سے اٹھایا اور دو ٹوک موقف اختیار کیا جس پر ہم کشمیری وفاقی حکومت شکر گزار ہیں ہمارے قائد وزیراعظم پاکستان کشمیریوں کے ترجمان بن کرمسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھا رہے ہیں قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے ہمیشہ ہر ملک ہر محاذ پر کشمیریوں کی جنگ لڑی جس پر ہمیں فخر ہے بھارت جتنے مرضی مظالم ڈھائے کشمیر ی جدوجہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت ملے گا اور پاکستان تحریک انصاف کے دور میں ہی کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا ان خیالات کا اظہار چوہدری ریاض احمد کسگمہ نے گزشتہ روز کچہری بھمبر میں سنیئر صحافیوں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ آزادکشمیر میں لوگ جلد تبدیلی محسوس کریں گے ۔

تازہ ترین خبریں