11:57 am
 اساتذہ نظام تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،سکندرحیات

اساتذہ نظام تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،سکندرحیات

11:57 am

اساتذہ نظام تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،سکندرحیات حکومت نے اساتذہ کی بھرتی کے عمل کوشفاف بناکرنئی نسل کا مستقبل کیاہے کوٹلی (سٹی رپورٹر)گورنمنٹ انٹرمیڈیٹ سائنس کالج گلہارمیں ورلڈٹیچرزڈے کے موقع پرکیک کاٹا گیا۔اس موقع پرپرنسپل پروفیسرسکندرحیات خان کے علاوہ دیگرمتعلقین بھی موجودتھے۔پرنسپل پروفیسرسکندرحیات خان نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ورلڈ ٹیچرزڈے کاکیک کاٹا۔اس موقع پرورلڈٹیچرزڈے کی اہمیت کے حوالہ سے گفتگوکرتے ہوئے پرنسپل پروفیسرسکندرحیات خان نے کہاکہ قوم کوزیورتعلیم سے آراستہ کرنے والی ہستی کانام استادہے انہوں نے کہاکہ معلمین ایک پیغمبری پیشہ ہے حضرت علی ؓ کاقول ہے کہ جس شخص نے مجھے ایک لفظ سکھایامیں اس کاغلام ہوںاب ا س کی مرضی مجھے بیچے،آزادکرے یاغلام بنائے رکھے اسلام نے استادکوروحانی باپ قراردیاہے کسی ملک ،قوم کی ترقی کے لیے اس کے باشندوں کاتعلیم یافتہ ہوناضروری ہے انہوں نے کہاکہ حکومت آزادکشمیرنے محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس اورپی ایس سی کے ذریعے اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی بھرتی کے عمل کوشفاف بناکرنئی نسل کے مستقبل کومحفوظ بنادیاہے اساتذہ نظام تعلیم میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہماری درسگاہوں کے استادہی قوم کی بنیادہیں انہوں نے کہا کہ آج کسی بھی قوم یا ملک نے جتنی بھی ترقی کی ہے وہ صرف اور صرف اساتذہ ہی کی بدولت ہے اس لئے ان کا حترام اور عزت صرف ایک دن ہی نہیں بلکہ ہمیشہ کیلئے ہونی چاہیے۔اُنہوں نے کہ آج کے دن کو منانے کا مقصد اساتذہ کو انکی علمی،ادبی اور قومی ذمہ داری اور خدمات پر خراج تحسین پیش کرناہے۔ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں اساتذہ کا کردار ہمیشہ بڑی اہمیت کا حامل رہا ہے۔

تازہ ترین خبریں