12:01 pm
دنیا میں سب سے بڑا کام دکھی انسانیت کی خدمت ہے،ریاض اعوان

دنیا میں سب سے بڑا کام دکھی انسانیت کی خدمت ہے،ریاض اعوان

12:01 pm

دنیا میں سب سے بڑا کام دکھی انسانیت کی خدمت ہے،ریاض اعوان بن بہک ویلفیئر ٹرسٹ کے قیام سے انسانیت کی خدمت کو تقویت ملی ہے راولاکوٹ (نمائند ہ خصوصی ) بن بہک ویلفیئر ٹرسٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدارتی مشیر ملک ریاض اعوان ، بانی ویلفیئر ٹرسٹ ملک ریاض احمد اعوان ، قاضی نثار ، نذیر اعوان ، ملک طارق اعوان ، انجمن تاجران بن بہک کے صدر ملک علی حسین اعوان و دیگر نے کہا کہ بن بہک ویلفیئر ٹرسٹ کے قیام سے انسانیت کی خدمت کو تقویت ملی ہے دنیا میں سب سے بڑا کام دکھی انسانیت کی خدمت ہے ۔آج مشکل اور پر آشوب دور میں خدمت کرنا جہاد کے برابر ہے یہ زمانہ مشکل ہے جس میں احساس و ہمدری کا فقدان پایاجاتا ہے ، لوگو ں میں ہمدردی کا رجحان بڑھنے کے بجائے ختم ہورہا ہے ، یہ ٹرسٹ ہر غریب اور مسکین کی آواز ہے ، اس شخص کی دیکھ بھال کریں گے جس کا کوئی سہارا یا مدد گار نہیں ، اللہ تعالی نے سب سے پہلے حقوق العباد کا حکم دیا ہے حقوق العباد کبھی معاف نہیں ہوسکتے ہیں ۔قوموں نے جو ترقی کی ہے وہ فلاحی اداروں کی مدد سے کی ہے معاشرے کو درست سمت لانے کیلئے سوچ و فکر کی ضرورت ہے ، انہو ں نے کہا کہ بن بہک سیاحتی مرکز ہے جو بھی مہمان آئے گا اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھاجائے گا، مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کر فیو کی وجہ سے انسانیت دم توڑ رہی ہے انٹر نیشنل تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں ۔

تازہ ترین خبریں