12:07 pm
  گولڈ میڈلسٹ عاقب جاویدکے اعزاز میں  استقبالیہ تقریب کا انعقاد

گولڈ میڈلسٹ عاقب جاویدکے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد

12:07 pm

گولڈ میڈلسٹ عاقب جاویدکے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا انعقاد موصوف نے پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی راولاکوٹ (نمائند ہ خصوصی )جامعہ کشمیر شعبہ انگریزی میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے عاقب جاوید خان جنہوں نے آزاد جموں کشمیر پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کر کے انگریزی کے لیکچرار کیلئے کوالیفائی کیا کہ اعزاز میں گرین ہل کلب ہورنہ میرہ (رجسٹرڈ) کے صدر سردار ممتاز حسین خان کی تحریک پر ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں کلب کے تمام ممبران ، عہدیداران اور معززین علاقہ نے شرکت کی ۔استقبالیہ تقریب کی صدارت گرین ہل کلب ہورنہ میرہ کے سرپرست اعلی سردار محمد زرین خان نے کی جبکہ نظامت کے فرائض گرین ہل کلب کے جنرل سیکرٹری سردار سہیل فاروق نے انجام دیئے اس پروقار تقریب سے سردار محمد نذیر خان ریٹائر ڈ پرنسپل ، سردا رمحمد زرین خان، سردار ممتاز حسین خان، سردار محمد اصغر خان، سردار جاوید اشرف سنیئر معلمین ہائی سکول ہورنہ میرہ ، توصیف افسر سنیئر مدرس ہائی سکول بیڑیں ، سردار کاشف ، سردار ریاض سرور خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے عاقب جاوید خان کو اس شاندار کامیابی حاصل کر نے پر مبارکباد دی اور خراج تحسین پیش کیا مقررین نے عاقب جاوید کے والدین کو بھی مبارکباد دی ہے تقریب میں عاقب جاوید کے والد محترم سردارمحمد جاوید صادق خان (ر) اسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر بھی موجود تھے ۔عاقب جاوید نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے یہ کامیابی اللہ تعالی کی مہربانی ، بزرگوں کی دعائوں اور اپنے اساتذہ کرام کی محنت کی بدولت حاصل کی ہے انہوں نے کلب کے جونیئر ممبران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ محنت کریں اللہ تعالی پر مکمل بھروسہ رکھیں اور اپنے بزرگوں کی عزت و خدمت کریں انشاء اللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی مولانا مفتی عبدالماجد کی دعا سے تقریب کا اختتام ہوا ۔

تازہ ترین خبریں