12:10 pm
 کھائی گلہ تولی پیر ایکسپریس وے کی تعمیر   خوش آئند ہے،راجہ خلیق

کھائی گلہ تولی پیر ایکسپریس وے کی تعمیر خوش آئند ہے،راجہ خلیق

12:10 pm

کھائی گلہ تولی پیر ایکسپریس وے کی تعمیر خوش آئند ہے،راجہ خلیق راولاکوٹ (نمائند ہ خصوصی ) مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ خلیق نے کھائی گلہ کے کاروباری حضرات سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھائی گلہ سیاحتی مرکز ہے ، شہر کی تعمیر جو نقشے پر ہوئی ہے اس سے کھائی گلہ کا حسن بڑھ گیا ہے ، ، اس موقع پرسردار جمیل، عابد ماگرے ، سردار جاوید ، سردار ظہور ، سردار نوید ، سردار نواز ، راجہ ظہیر ، سابق ماہر تعلیم سردار نواز خان اور دیگر موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ کھائی گلہ تولی پیر ایکسپریس وے کی تعمیر سے کاروبار میں اضافہ ہو گا ۔کاروباری حضرات شہر کی رونق ہوا کرتے ہیں ، اتفاق ، اتحاد اور اخلاقیات ہمارا ڈسپلن ہونا چاہیے۔

تازہ ترین خبریں