12:17 pm
 گیارہ اکتوبر کو عزم جہاد کشمیر کانفرنس تاریخی ثابت ہو گی،سجاد انور

گیارہ اکتوبر کو عزم جہاد کشمیر کانفرنس تاریخی ثابت ہو گی،سجاد انور

12:17 pm

گیارہ اکتوبر کو عزم جہاد کشمیر کانفرنس تاریخی ثابت ہو گی،سجاد انور بھارت مظالم خود کو ترقی یافتہ ممالک کہنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے راولاکوٹ (نمائند ہ خصوصی ) گیارہ اکتوبر کو عزم جہاد کشمیر کانفرنس تاریخی ہوگی ، یونین کونسل رہاڑہ سے بڑی تعداد میں لوگ کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔کشمیر کی آزادی اب ہمارا مقدر ہے ، بھارت کے انسانیت سوز اقدامات خود کو ترقی یافتہ ممالک کہنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہیں ، اہل کشمیر قید و بند ، ظلم و جبر سے نہ پہلے اپنے موقف سے پیچھے ہٹے ہیں او رنہ آئندہ ہٹیں گے ۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سردا رسجاد انور خان نے جماعت اسلامی یونین کونسل رہاڑہ کے اراکین و امید واران جنر ل کونسل اور کارکنان کے گیارہ اکتوبر کے حوالے سے بھرپو ر شرکت کو یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔، اجلاس سے عدیل عارف امیر یونین کونسل رہاڑہ ، ایاز قدیر اور دیگر نے بھی خطاب کیا،انہو نے کہا کہ جماعت اسلامی پاسکتان کے امیر سنیٹر سراج الحق اور امیر جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر گلگت بلتستان ڈاکٹر خالد محمود خان کی ولولہ انگیز قیادت تقسیم کشمیر کی سازشوں بھارتی استبداد کے خلاف موثر اقدامات کیلئے حکومت اور متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں عملی طور پر ادا کر نے پر مجبور کیاجائے گا ۔گزشتہ 61دنو ں سے کشمیر کو دنیا کی بدترین او ر سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا ہے ، اکیسویں صدی میں جب کہ دنیا میں انسانی آزادی اور انسانی حقوق کے حوالے سے شور برپا ہے لیکن مفادات کے پجاری ملکوں کے حکمرانوں کی آنکھوں پر پٹی بندی ہوئی ہے ۔

تازہ ترین خبریں