09:51 am
  ہائیکورٹ کےقائمقام چیف جسٹس اظہر سلیم بابر کے والد سردار سلیم   کو سپرد خاک کردیا گیا

ہائیکورٹ کےقائمقام چیف جسٹس اظہر سلیم بابر کے والد سردار سلیم کو سپرد خاک کردیا گیا

09:51 am

ہائیکورٹ کےقائمقام چیف جسٹس اظہر سلیم بابر کے والد سردار سلیم کو سپرد خاک کردیا گیا قادرآباد(نمائندہ اوصاف)آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے قائمقام چیف جسٹس اظہر سلیم بابر کے والدریٹائرڈ ناظم اعلیٰ تعلیم سردار محمد سلیم خان طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے ہیں وہ سابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری سردار محمدریاض کے بڑے بھائی ڈائریکٹر احتساب بیور سرادر اکرام الحق ،صدر معلم سردار عبید الرحمن کے والد سابق ڈی ای او سردار راشد آزاد کے چچا تھے مرحوم نے بحیثیت معلم اپنی ملازمت کا آغاز کیا وہ صدر معلم ،کنٹرولر تعلیمی بورڈ میرپور اور ناظم اعلیٰ تعلیمات کے عہدے پر فائز رہے مرحوم کی نماز جنازہ باغ شہر کی وارڈ بنی پساری میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز سمیت آزاد کشمیر بھر سے ماتحت عدلیہ کے ججز سنیئر وکلاء ،وزراء حکومت سیاسی وسماجی شخصیات سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان بنی پساری میں سپرد خاک کردیا گیا۔ سردار سلیم

تازہ ترین خبریں