10:11 am
متاثرین زلزلہ کیلئے چندہ لینے والوں کو این او سی دیئےجائیں،اصغر شاہ

متاثرین زلزلہ کیلئے چندہ لینے والوں کو این او سی دیئےجائیں،اصغر شاہ

10:11 am

متاثرین زلزلہ کیلئے چندہ لینے والوں کو این او سی دیئےجائیں،اصغر شاہ شہر میں جگہ جگہ کھولے گئے چندہ کیمپ فوری بند کیے جائیں،صحافیوں سے گفتگو قادرآباد(نمائندہ اوصاف )باغ میں میرپور کے زلزلہ متاثرین کے نام پر جگہ جگہ چندہ مہم شروع کر دی گئی ہے انتظامیہ نے ایک طرف این او سی کے بغیر چندہ مہم پر پابندی عائد کر رکھی ہے دوسری طرف جس کو جی چاہتا ہے متاثرین کے نام پر پیسے اکٹھے کر رہا ہے جو نیشنل ایکشن پلان کی کھلی خلاف ورزی ہے ان خیالات کا اظہار سوسائٹی ڈویلپمنٹ فاونڈیشن ایل ایس او راولی کے صدر سید اصغر حسین شاہ،سیکرٹری مالیات محمد شکیل خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے لئے چندہ جمع کرنا کوئی غلط بات نہیں مگر اس کے لیے کسی مربوط دائرے کے اندر رہتے ہوئے اور انتظامیہ کی سرپرستی میں کام کیاجانا چاہیے انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ از خود جگہ جگہ کھولے گئے چندہ کیمپ فوری بند کیے جائیں اور بغیر این او سی کسی کو بھی چندہ اکٹھا کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔ این او سی

تازہ ترین خبریں