11:00 am
آزادی مارچ پر عمران خان کے ٹویٹ سے کشمیریوں کی حوصلہ شکنی ہوئی، شو کت جا وید

آزادی مارچ پر عمران خان کے ٹویٹ سے کشمیریوں کی حوصلہ شکنی ہوئی، شو کت جا وید

11:00 am

آزادی مارچ پر عمران خان کے ٹویٹ سے کشمیریوں کی حوصلہ شکنی ہوئی، شو کت جا وید مظفر آبا د (سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم پا کستا ن عمران خان نے جمو ں وکشمیر لبر یشن فر نٹ کے آزادی مارچ پر بغیر سو چے سمجھے قبل ازوقت رائے زنی کرکے ڈیڑ ھ کر وڑ کشمیر ی عوام کے حق خو دارادیت پر خو دکش حملہ کشمیریوں پر ایک بار پھر عدم اعتما داور اپنے پیش کردہ تقسیم کشمیر کے فارمولے کی راہیں ہموار کرنے کا نیا پنڈوڑہ بکس کھو ل دیا ہے، پیپلز پا رٹی آزادکشمیر کے مر کز ی سیکر ٹر ی ریکارڈ شو کت جا وید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے امریکی سنیٹرز کو مقبوضہ جموں وکشمیر میں جانے کی اجازت نہ دے کر حریت رہنماء سید شبیر احمد شاہ کے مکان و جائیداد پر قبضہ ان کے اہل خانہ کو حراسا ں کرنا دنیا کی سب سے بڑی آئینی قانونی ، سفارتی دہشت گردی کی مثالیں ہیں۔وزیراعظم کی اس لفظی گولہ باری سے نظریاتی رشتوں کو زک پہنچانے کی درپردہ سازشوں کو بے نقاب کرنا پاکستانی،کشمیری قوم کا مشترکہ قومی مشن ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کے جلسہ میں ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اسلامی دہشت گردوں کو ختم کرنے کا عزم کرتے ہوئے دراصل پاکستان کو ٹارگٹ بناتے ہیں اور اس کے باوجود وزیر اعظم پاکستان مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر مرہم پٹی کے بجائے نمک پاشی کر کے اقوام متحدہ میں اپنی کئے جانے والے خطاب کو دلدل کی گہرائیوں میں دفن کر رہے ہیں ۔ شو کت جا وید

تازہ ترین خبریں