11:01 am
یو  ٹی ڈپو گڑھی دوپٹہ میں  لکڑی  فراہم نہیں کی جارہی ،خواجہ اعجاز

یو ٹی ڈپو گڑھی دوپٹہ میں لکڑی فراہم نہیں کی جارہی ،خواجہ اعجاز

11:01 am

یو ٹی ڈپو گڑھی دوپٹہ میں لکڑی فراہم نہیں کی جارہی ،خواجہ اعجاز لکڑی ناپید ہونے کی وجہ سے تعمیر وترقی کا کام معطل ہو کر رہ گیا ہے گڑھی دوپٹہ(نمائندہ اوصاف)محکمہ جنگلات کی بے حسی کے باعث یو ٹی ڈپو گڑھی دوپٹہ میں لکڑی ناپید ہونے کی وجہ سے تعمیر وترقی کا عمل ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے، صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اعجاز احمد، وقار اعوان، آفتاب مغل ،بشیر اعوان، فہد اعوان، راجہ اختشام خالد ودیگر نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی بے حسی کی وجہ سے گڑھی دوپٹہ یوٹی ڈپو میں عرصہ دو سال سے لکڑی ناپید ہے عوام لکڑی کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ۔ لکڑی ناپید ہونے کی وجہ سے علاقہ جات میں تعمیر وترقی کا عمل معطل ہو کر رہ گیا ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لیپہ ویلی اور دیگر جنگلات سے آنے والی لکڑی گڑھی دوپٹہ سے گزار کر مظفرآبا د پہنچا دی جاتی ہے جو بھاری کمیشن کے عوض من پسند افراد میں فروخت کر دی جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کی نااہلی کی وجہ سے کروڑوں روپے کی قیمتی لکڑی جنگلات میں تباہ ہورہی ہے جس کی وجہ سے حکومت کو بھی نقصانات ہو رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گڑھی دوپٹہ کے عوام کو نظر انداز کرنا قابل مذمت ہے وزیر جنگلات ،سیکرٹری جنگلات اور دیگر ذمہ داران نوٹس لے کر گڑھی دوپٹہ یوٹی ڈپو میں لکڑی فراہم کر کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کریں بصورت دیگر عوام راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ جنگلات پر عائد ہوگی۔ خواجہ اعجاز

تازہ ترین خبریں