11:02 am
  بھمبرکےتحصیلدار اور نائب تحصیلدار تبدیل،  چوہدری رب نواز  کی نو تعیناتی

بھمبرکےتحصیلدار اور نائب تحصیلدار تبدیل، چوہدری رب نواز کی نو تعیناتی

11:02 am

بھمبرکےتحصیلدار اور نائب تحصیلدار تبدیل، چوہدری رب نواز کی نو تعیناتی بھمبر (بیورورپورٹ)تحصیلدار اور نائب تحصیلداربھمبر کا تبادلہ کر دیا گیا تحصیلدار حماد بشیر کو بھمبر سے مظفر آباد جبکہ نائب تحصیلدار چوہدری فضل الرحمان کو میرپور حاضر ہونے کا حکم دے دیا گیا تحصیلدار حماد بشیر بھمبر میں سرکاری املاک کے تخفظ کے معاملات میں مبینہ طور پر بعض قبضہ گروپوں کے خلاف حرکت میں تھے اور اعلانیہ طور پر خالصہ سرکار رقبوں کے تحفظ کا ما تحت عملہ کو حکم دے چکے تھے ان اقدامات پر عوامی حلقوں نے ان کے کام کو سراہا ہے اور آنے والے تحصیلدار چوہدری رب نواز سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ خالصہ سرکار رقبوں سرکاری املاک کے تحفظ اور شاملات رقبہ پر بدوں استحقاق مبینہ ناجائز قبضوں کے خاتمہ کے لئے اس عمل کو جاری رکھیں گے ۔ رب نواز

تازہ ترین خبریں