11:02 am
 سہنسہ پولیس  کی کارروائی،پانچ ماہ سے روپوش قتل کا ملزم    گرفتار

سہنسہ پولیس کی کارروائی،پانچ ماہ سے روپوش قتل کا ملزم گرفتار

11:02 am

سہنسہ پولیس کی کارروائی،پانچ ماہ سے روپوش قتل کا ملزم گرفتار اظہر عرف نواز ا نے اشتیاق احمد کو گولیوں سے چھلنی کر کے قتل کر دیا تھا سہنسہ ( نمائندہ خصوصی ) پولیس نے پانچ ماہ قبل قتل کے ملزم کو پولیس نے باغ سے گرفتار کر لیا ہے ۔ قاتل اظہر عرف نواز ا نے دیگر پانچ ساتھیوں سمیت اشتیاق احمد ولد عارف کو دن دیہاڑے گولیوں سے چھلنی کر کے قتل کر دیا تھا اور دو قاتل روپوش ہونے میں کامیاب ہوگئے جب چار ملزمان کو پولیس گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ اطلاعات کے مطابق اشتیاق احمد ولد عارف خان کا اظہر گروپ کے ساتھ خالصہ سرکار کی زمین پر تنازعہ چلا آرہا تھا کہ اظر عرف نواز ا نے اپنے دیگر پانچ ساتھیوں اورنگزیب ، اویس ، امیر ، پسران سوار خان ، ابرار ولد رفیق کو گرفتار کر لیا جب کہ مناظر ولد نذیر ابھی تک روپوش ہے ۔ ان ملزمان نے دن دیہاڑے کرائی ٹوٹ کے مقام پر اشتیاق احمد پر قاتلانہ حملہ کیا اس کو گولیوں سے چھلنی کر دیا جس کے نتیجہ میں مقتول زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا تھا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے جبکہ پولیس نے تگ و دو کر تے ہوئے چار ملزمان کو مختلف مقامات سے گرفتار کر لیا تھا اظہر بھی روپوش ہونے کے بعد اپنے بھائی وقار احمد کے پاس باغ پہنچ گیاتھا جو وہاں بورنگ کا ٹھیکدار ہے ۔ پولیس مخبری پر باغ پہنچی اور وقار احمد کی رہائش گاپر چھاپہ مار کر ڈرامائی انداز میں ملزم اظہر کو گرفتار کر لیا ۔ قاتل کی گرفتاری کی خبر ملتے ہی علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی پولیس کی کارکردگی سے عوام علاقہ مطمئن ہوئے گے ۔ ادھر سابق امید وار اسمبلی راجہ ضیاالحمید خان ، سابق ڈسٹرکٹ کونسلر راجہ ریاض خان ، چیرمین محمود خان ، راجہ صابر خان ، راجہ پارس خان ، راجہ مطلوب خان ، راجہ شوکت خان ، راجہ اکبر داد خان ، راجہ سپارس علی ، راجہ گلفراز خان ، اے آر انجم ایڈووکیٹ ، راجہ ظفر کریم ، راجہ یونس خان ، راجہ رحمت اللہ ، راجہ ایوب خان ، راجہ شکیل ، راجہ کالا ، راجہ اخلاق ، راجہ راشد ، کیپٹن راجہ محمد نسیم ، راجہ عدالت خان ، راشد خالق ، راجہ پرویز اور راجہ شکیل احمد خان نے کہا کہ ایس ایچ او تھانہ سہنسہ نصیراحمد خان نے ہمراہ پولیس پارٹی قاتل کو گرفتار کر کے عوام کے دل جیت لیے ہم پولیس کی کارکردگی پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ اگر پولیس پیشے کے ساتھ دیانتدار ی کو یقینی بنا لے تو جرائم پیشہ افرا د کا قلع قمع بھی ہو سکتا ہے ۔ عوام کی جان مال عزت آبرو کی حفاظت بھی یقینی بنائی جاسکتی ہے اور امن امان بھی بحال ہوسکتاہے ۔ سہنسہ پولیس

تازہ ترین خبریں