11:38 am
عمران خان نے انڈیا کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ،راجہ مصدق

عمران خان نے انڈیا کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ،راجہ مصدق

11:38 am

عمران خان نے انڈیا کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ،راجہ مصدق وزیراعظم پاکستان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے حویلی کہوٹہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیراعظم نے انڈیا کا چہرہ پوری دنیا میں بے نقاب کر دیا ہے۔ کشمیریوں کو ان کے بنیادی حق کی آزادی سے بھارت زیادہ دیر تک محروم نہیں رکھ سکتا۔ پی ٹی آئی آزادکشمیر میں تنظیم سازی کے عمل سے گزر ہی ہے ۔ ہم آئین اور قانون کی بالا دستی اور کرپشن فری معاشرے پر یقین رکھتے ہیں۔ برادری ازم کی لعنت اور موروثی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ختم کر کے دم لیں گے۔ان خیالات کا اظہارپی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ مصدق اور چوہدری عامر نذیر نے ورکرز کنونشن سے خطاب میں کیا، اس موقع پر صوبیدار چوہدری محمد عارف، حافظ محمد اسماعیل کالامولا، چوہدری خالد حسین چھانجل،طارق مسعود فتح پورنے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ن لیگ سے مستعفی ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلا ن کیا۔ کنونشن سے خطاب کرنے والوں میں قاضی اسرائیل، سردار ارشاد مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی، راجہ بشارت، ارشاد محمود، سردار محمد عارف، شہاب راٹھور، سردار مرتضی علی، مسعود شیرازی ایڈووکیٹ، صوبیدار شبیر احمد ، خالد حسین و دیگر شامل تھے، اس دوران متعدد افرادنے مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہو کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ۔ پی ٹی آئی حویلی کے کارکنان نے مقبوضہ کشمیر میں جاری جبر و تشدد اور کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے محمود گلی تاکہوٹہ ایک ریلی نکالی جس کی قیادت پی ٹی آئی آزادکشمیر کے مرکزی جنرل سیکرٹری راجہ مصدق، چوہدری عامر نذیر، سردار ارشاد، سردار مرتضی احمد علی، راجہ بشارت سلیم، قاضی محمد اسرائیل ، شہاب راٹھور کر رہے تھے۔ ریلی کے اختتام پر کہوٹہ میں ورکر کنونشن کا انعقاد ہوا جس کی صدارت انجینئر چوہدری عامر نذیر نے کی۔ جب کہ مہمان خصوصی پی ٹی آئی آزادکشمیر کے جنرل سیکرٹری راجہ مصدق تھے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔عمران خان کا اقتدار میں آنا پوری قوم کے لیے اللہ تعالی کی خاص عنایت ہے۔ جس کا نہ تو کوئی اس ملک میں بلاول ہے اور نہ مریم، صرف اور صرف اس ملک کے غریب عوام کی خدمت اور پاکستان کو مضبوط بنانے کا یجنڈا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف قانون اور آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور قوم کو شخصیات کے جنگل سے نکال ، آئین اور قانون کے تابع کرنا ہے۔ ہم برادری ازم کی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں اس کی واضح مثال ہے کہ میری کوئی برادری نہیں۔ اور مجھ پر اتنی بڑی ذمہ داری ڈال دی گئی ہے ، ہم کرپشن فری معاشرہ چاہتے ہیں اور یہی تحریک انصاف کا نعرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں شریفوں کی لمبی فہرست ہے جنہوں نے اس ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، کیا یہ شریف لوگ اور ہم سب بدمعاش ہیں۔ غریب عوام کا مزارعے بنا رکھا اور اپنی تجوریاں بھر کر اپنی مظلوم عوام سے اپنے حق میں نعرے لگواتے رہے۔ اس نظام کو بدل کر دم لیں گے جہاں اصل اقتدار عوام کے پاس ہو گا۔ ہم واقعی ناتجربہ کار لوگ ہیں ہمیں کرپشن اور جھوٹ کی سیاست نہیں آتی۔ اللہ ہمیں اس سیاست سے دور رکھے جہاں وزیر صحت خود شوگر کا مریض ہو وہ عوام کو کیا صحت کی سہولت دے گا۔ اور ہم نوجوان قیادت کو آگے لائیں گے اور پوٹینشل دیکھ کر سیاسی فیصلہ کریں گے جو چوہدری عامر نذیر اور شہاب راٹھور کی جانب سے برادری کے بت کو پاش پاش کرنے پر خراج تحسین کرتا ہوں۔ یکم جنوری سے احساس پروگرام کے تحت ریاست بھر میں نادار اور مستحق افراد کی مدد کی جائے گی۔ انصاف ہیلتھ کارڈ کا دائرہ زیادہ سے زیادہ کریں گے۔ اور دوبارہ نیا سروے بھی ہوگا۔ کارکن آپس میں اتحاد رکھیں ۔ نوجوان رہنما چوہدری عامر نذیر نے کہا کہ حویلی کو پی ٹی آئی کا ناقابل تسخیر قلعہ بنائیں گے۔ اور عمران خان ، بیرسٹر سلطان محمود اور دیگر قیادت کے وژن کے مطابق کارکنوں کو آگے لے کر چلیں گے۔ آج سے اس فلم کا ٹریلر چلا ہے وقت آنے پر ثابت کریں گے کہ برادری ازم کی اس فرضی عمارت گرا کر دم لیں گے۔ حویلی کے عوام کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خاطر ایک ذمہ دار ادارے سے نوکری چھوڑ کر نکلا ہوں ۔ اور یہ قافلہ بڑھتا چلا جا ئے گا۔ اب کرپشن کو بے نقاب کر کے دم لیں گے۔ راجہ مصدق

تازہ ترین خبریں