11:39 am
 کام کی بہترادائیگی سرکاری ملازمین   کی پہچان ہوتی ہے، طارق مسعود

کام کی بہترادائیگی سرکاری ملازمین کی پہچان ہوتی ہے، طارق مسعود

11:39 am

کام کی بہترادائیگی سرکاری ملازمین کی پہچان ہوتی ہے، طارق مسعود کام کرنے والوں کو ریٹائر منٹ کے بعد بھی اچھے الفاظ سے یاد کیا جاتا ہے،سیکرٹری زراعت مظفرآباد(سٹی رپورٹر)سیکرٹری زراعت امور حیوانات و اسماء راجہ طارق مسعودنے کہا ہے کہ ملازمین اپنی فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنائیں اچھا کام اور خدمات ہی سرکاری ملازم کی پہچا ن ہو تی ہے اور کام کرنے والوں کو ریٹائر منٹ کے بعد بھی اچھے الفاظ میں یاد کیا جاتا ہے ان خیالات کااظہار اُنہوں نے ضلعی آفیسران کی جانب سے قائم مقام ناظم اعلیٰ زراعت خواجہ خورشید احمد اور ناظم توسیع راجہ آصف خان کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیاجس سے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر بشیر بٹ،قائم مقام ناظم اعلیٰ زراعت خواجہ خورشید احمد اور ناظم توسیع راجہ آصف خان،شیخ خالد ودیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ کی نیک نامی کیلئے ملازمین کو اپنے فرائض پر بھرپور توجہ دینی چاہیئے۔اچھا کام خود بولتا ہے ریٹائر ہونیو الے ملازمین نے تیس سال سے زائد عرصہ اس محکمہ کی خدمت کی ہے اور زرعی حوالے سے بھرپور انداز میں فرائض سر انجام دیے ہیں محکمہ اور ان ملازمین کا تعلق ختم نہیں ہو سکتا بلکہ جو نئیرز کو ان سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے۔ طارق مسعود

تازہ ترین خبریں