11:40 am
  بچوں کی تعلیم و تربیت اساتذہ کے رویوں سے متاثرہوتی ہے ،شفقت عباسی

بچوں کی تعلیم و تربیت اساتذہ کے رویوں سے متاثرہوتی ہے ،شفقت عباسی

11:40 am

بچوں کی تعلیم و تربیت اساتذہ کے رویوں سے متاثرہوتی ہے ،شفقت عباسی آفاق کے زیر اہتمام منعقدہ بیسٹ ٹیچر ز ایوارڈز کی تقریب سے زونل ہیڈ کا خطاب مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)ٹیچرز ڈے پر ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی آفاق کے زیر اہتمام تقریب میں مظفرآباد کے تین سو سے زائد اساتذہ کو بہترین کارکردگی و تعلیمی خدمات پر بیسٹ ٹیچر ز ایوارڈز دیے گئے۔اس سلسلے میں پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں آفاق کے ذمہ داران سمیت محکمہ تعلیم آزادکشمیر کے حکام اور دیگر نے شرکت کی ۔تقریب سے آفاق کے کوالٹی انشورنس منیجر کامران رفیع،زونل ہیڈشفقت عباسی،نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان،ڈائریکٹر تعلیم راجہ نصیرخان،جماعت اسلامی کے رہنماء شاہد حمید،آفاق کے ریجنل ہیڈضیاء احمد شیخ،منیجر مارکیٹنگ نعیم الرحمان،پروفیسرڈاکٹر بتول عطاء ،ڈائریکٹر ٹیکٹ بک بورڈ ساجدہ بہار،سابق ڈی او آمنہ بہار،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرمیڈم نسرین،پروفیسر رابطہ خورشید ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت میں استاد کے رویوں کا بڑا عمل دخل ہوتا ہے بچے پیار کے متقاضی ہوتے ہیں کوئی بچہ از خود نالائق نہیں ہوتا بلکہ اُس کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے استاد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے ہماری نئی نسل اور ہمارے استاد بے بہا صلاحیتوں کے مالک ہیں کسی بھی کام پر توجو اور دلجمی سے توجو دی جائے تو اہداف کا حصول یقینی بنایا جا سکتا ہے آزادکشمیر میں سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر میں اعلیٰ صلاحیتوں کے مالک استاد موجود ہیں بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے زریعے ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کیا جا رہا ہے امید ہے کہ آنے والے وقت میں یہ استاد نو نہالا ن قوم کی بہتر خطوط پر تعلیم و تربیت کیلئے اپنے کردار کو جاری و ساری رکھیں گے مقررین نے کہا کہ ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہے پاکستان کے تمام بڑے شہرون گلگت و بلتستان اور آزادکشمیر میں اس کا مضبوط نیٹ ورک ہے نئی نسل کیلئے بہتر نصاب کی تیاری ،اساتذہ کی تربیت ان کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کیساتھ ساتھ طلباء کو مستقبل کے چیلینجز سے نبرد آزما ہونے کیلئے جدید خطوط پر کام کیا جا رہا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے ساتھ بھرپور لیزان قائم ہے ایسویس ایشن فار اکیڈمک کوالٹی مستقبل میں بھی آزادکشمیر کے اندر مقابلے کے رجحانات اور احسن اقدامات کے حامل اساتذہ کی حوصلہ افزائی ،ان کی تربیت کیلئے اپنی خدمات جاری رکھیں گی مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں دو ماہ سے جاری لاک ڈاؤن اور نہتے نوجوانوں کی شہادتوں کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خودارادیت دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو روکنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں۔ایسوسی ایشن فار اکیڈمک کوالٹی کی جانب سے ٹیچرز کے عالمی دن کے موقع پر ایک نمائش کا اہتمام بھی کیا جس میں نصاب کی مختلف کتب رکھی گئیں کامران رفیع شفقت عباسی و محکمہ تعلیم کے افسران نے نمائش کے سٹال کا معائنہ کیا۔ شفقت عباسی

تازہ ترین خبریں