11:51 am
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم  تمام حد یں پار کر  چکے ہیں،عبدالخالق وصی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم تمام حد یں پار کر چکے ہیں،عبدالخالق وصی

11:51 am

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم تمام حد یں پار کر چکے ہیں،عبدالخالق وصی کنٹرول لائن عبور کرنے کا مقصد محصور بھائیوں کی حالت زار سے دنیا کو آگاہ کرنا  ہے پانیولہ (نمائندہ اوصاف)ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم وستم تمام حدوں کو پار کر چکا ہے  دو ماہ سے وہاں کے اسی لاکھ مرد عورتیں بچے بوڑھے جوان فوج کے محاصرے میں اذیت ناک زندگی بسر کر رہے ہیں عالمی سطح پر انکی کوئی شنوائی نھیں ہورہی۔ہم آزاد کشمیر کے لوگ اپنے ان بھائیوں سے لا تعلق نہیں رہ سکتے۔کنٹرول لائن عبور کرنے کا مقصد اپنے ان محصور بھائیوں کی حالت زار سے دنیا کو آگاہ کرنا  اور انکی عملی مدد  کرنا ہے۔ آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیئے ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے ہم پارٹی کاکنوں کو خصوصی ہدایات جای کی ہیں۔ہمیں جو بھی سرکاری فنڈ ملے وہ انتہائی دیانت داری سے عوام تک پہنچائیں گے۔ سردار خورشید کی دن رات پارٹی کے لئے محنت قابل ستائش ہے ان کی جہدوجد سے حلقہ چار سے مسلم لیگ ن میں جوق در جق لوگ شامل ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لوہر نکر چڑھان میں معروف سیاسی وسماجی کارکن سلیم عباسی کی دعوت پر منعقد ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب کے سٹیج سیکریٹری کے فرائض راجہ خالد محمود کیانی نے انجام دیئے ۔ تقریب سے ن لیگ کے رہنماء سردار خورشید خان ،طارق جوش ، راجہ نوید، نصیر کیانی ودیگر نے خطاب کیا۔ ممبر کشمیر کونسل نے پرائمری سکول کیر نکر اور  پرائمری سکول لوہر نکر چڑھان  کی خستہ حال عمارات کا بھی معائنہ کیا اور ڈاکٹر ناصر کیانی کےایک نجی تعلیمی  ادارے کامل اکیڈمی کا افتتاح کیا ،سلیم عباسی نے علاقائی مسائل اور پانیولہ نکر چڑھان راولی باغ رابطہ سڑک کی تعمیر بارے انھیں بریفنگ دی جس میں انھیں بتایا گیا کہ اس رابطہ سڑک کی تعمیر اس علاقے کا نالہ کہن کے آر پار علاقوں کا آپس میں زمینی رابطہ قائم ہوا ہے اور اس علاقے سے باغ شہر کا فاصلہ 20 کلو میٹر کم ہوا ہے۔ انہوں نے اس اہم رابطہ سڑک کی پختگی کے لیئے اسے کشمیر کونسل کی سکیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔ عبدالخالق وصی

تازہ ترین خبریں