12:31 pm
اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں  کرفیو ختم کروائے، چوہدری مشتا ق

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کروائے، چوہدری مشتا ق

12:31 pm

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کروائے، چوہدری مشتا ق بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا فوری نوٹس لیا جائے،رہنما پیپلز پارٹی بھمبر (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق چیئرمین ضلع زکواۃ و عشر کمیٹی بھمبر چوہدری مشتا ق احمد چاڑ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیتے ہوئے دو ماہ سے جاری کرفیو کا خاتمہ اور کشمیریوں کو حق خودارادیت دلائے ریاست ہر شخص بندوق اٹھا کر دشمن بھارت کے ساتھ لڑنے کو تیار ہے انہوں نے کہا کہ دوماہ سے زائد مسلسل کرفیو نے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا جینا دو بھر کردیا لوگوں کی زندگیوں کو خطرہ ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں جو کہ انتہائی افسوس ناک ہے بھارت نے جنگی جرائم کی تمام حدیں پار کردی ہیں ظلم وستم کے باوجود کشمیر ی عوام کے حوصلے بلند ہیں کشمیر کی موجودہ صورت حال امن پسند اقوام کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج نے مظالم کی انتہا کردی ہے تینو ں ہفتوں سے کرفیو نافذ ، مقبوضہ کشمیر کو جیل بنادیا ہے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارتی ظلم ستم پر خاموشی تماشائی کی کردار ادا کررہے ہیں۔ چوہدری مشتا ق

تازہ ترین خبریں