12:37 pm
  کمرشل و رہائشی عمارات کی سیفٹی رپورٹ  17 اکتوبر تک جمع کروائی جائے

کمرشل و رہائشی عمارات کی سیفٹی رپورٹ 17 اکتوبر تک جمع کروائی جائے

12:37 pm

کمرشل و رہائشی عمارات کی سیفٹی رپورٹ 17 اکتوبر تک جمع کروائی جائے میعاد گزرنے کے بعد ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی کی جائے گی،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپور (نمائندہ اوساف )ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ میرپورراجہ طاہرممتاز خان نے حالیہ زلزلہ کے تناظرمیں حفاظتی اقدامات کے پیش نظر تحصیل میرپور بشمول میرپورشہرمیں واقع کمرشل پلازہ جات ورہائشی کمپلیکس،پرائیویٹ ہاسٹلز کے مالکان ؍منتظیموں کوایک حکم کے ذریعے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے پلازوں؍عمارات کی نسبت سیفٹی رپورٹ کسی بھی مستند کلاسیفائیڈانجینئرز ،سول انجینئراوردیگرمجاز فرم سے معائنہ کرواتے ہوئے اپنی عمارات کی رپورٹ 17 اکتوبر تک دفتر اسسٹنٹ کمشنر کے پاس جمع کروائیں بصورت دیگر میعاد گزرنے کے بعد سیفٹی رپورٹ موصول نہ ہونے کی صورت میں ضابطہ فوجداری کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنرکی طرف سے یہ اقدام 24 ستمبرکوآنے والے ہولناک زلزلہ کی وجہ سے کمرشل اوررہائشی کمپلیکس؍پلازہ جات میں تجارتی ورہائشی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے کیے گئے ہیں چونکہ آفٹرشاکس کاسلسلہ بدستورجاری ہے جس کے باعث زلزلہ متاثرہ عمارتوں میں تجارتی ورہائشی سرگرمیاں رکھنے کے باعث کسی بڑے نقصان کے خدشے کااحتمال ہے۔اس سلسلہ میں جملہ تعلیمی اداروں کی عمارات کاابتدائی سروے بھی کروایاگیاہے جس کی فہرست مرتب کرکے متعلقہ اتھارٹی کوبھیج دی گئی ہے۔ سیفٹی رپورٹ

تازہ ترین خبریں