12:42 pm
جماعت علی شاہ کی خدمات کو برسوں یاد رکھا جائے گا، صابرراجوروی

جماعت علی شاہ کی خدمات کو برسوں یاد رکھا جائے گا، صابرراجوروی

12:42 pm

جماعت علی شاہ کی خدمات کو برسوں یاد رکھا جائے گا، صابرراجوروی اسلام گڑھ(نامہ نگار)تنظیم السادات آزاد جموں و کشمیر مہاجرین مقیم پاکستان کے مرکزی سرپرست سید صابر حسین راجوروی،مرکزی صدر صاجزادہ سید عارف حسین گیلانی ،مرکزی سینئر نائب صدر سید محمد ایوب شاکر،ڈاکٹرشاکر حسین کاظمی،سید شفیق بخاری،سید محمود بخاری،مفتی نزاکت حسین کاظمی،سید نور محمد شاہ ہمدانی نے انجمن مہاجرین آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری وسابق ڈسٹرکٹ کونسلر سید جماعت علی شاہ جعفری کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔سید جماعت علی شاہ نے مہاجرین کی آباد کاری اور مہاجرین کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے مہاجرین کے مسائل کو حل کرنے میں سید زبیر حسین نقوی،سید جمال دین،سید محمد آمین شاہ کاظمی،سردار محمد دین ،مرزا محمد صدیق بیگ کا شمار ان کے عظیم ساتھیوں میں تھا جنہوں نے باہم مل کر مہاجرین کے مسائل کو حل کیا۔سید جماعت علی شاہ کی خدمات کو برسوں یاد رکھا جائے گا۔ صابر حسین راجوروی

تازہ ترین خبریں