12:49 pm
 پانیولہ، نکر چڑھان،راولی باغ رابطہ سڑک  پختہ کروائی جائے، عبدالخالق وصی

پانیولہ، نکر چڑھان،راولی باغ رابطہ سڑک پختہ کروائی جائے، عبدالخالق وصی

12:49 pm

پانیولہ، نکر چڑھان،راولی باغ رابطہ سڑک پختہ کروائی جائے، عبدالخالق وصی سڑک کی تعمیر سے اس علاقے کا نالہ کہین کے آر پار علاقوں کا زمینی رابطہ قائم ہوا ہے پانیولہ)نمائندہ اوصاف)حلقہ نمبر چار پونچھ نکر چٹران سے سینکڑوں افراد کے نوار شریف ،راجہ فاروق حیدر اور عبدالخاق وصی کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شامل ہونیوالوں کاخیر مقدم کرتے ہیں مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے اور مسلم لیگ ن ہی لوگوں کے بہتر مسائل حل کر سکتی ہے آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے ہم پارٹی قائدین کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں کے عوام کی خدمت کے لئے عوام کے پاس جائیں تا کہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ہو ہمیں جو بھی سرکاری فنڈز ملتے ہیں وہ انتہائی ایمانداری سے عوام تک پہنچائیں ،سردار خورشید کی جد وجہد سے مسلم لیگ ن بنگوئیں میں ایک بڑی قوت بن گئی ہے میاں محمد نواز شریف نا کردہ گناہ کی سزا کاٹ رہے ہیں میاں محمد نواز شریف تعمیروترقی کے ہیرو ہیں ان خیالات کا اظہارچیئر مین سٹینڈنگ کیمٹی ممبر کشمیر کونسل سردار عبدالخالق وصی نے گزشتہ روز نکر چڑھان میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا معروف سماجی شخصیت سلیم عباسی نکر چڑھان نے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولت کے موقع پر علاقائی مسائل اور پانیولہ نکر چڑھان،راولی باغ رابطہ سڑک کی تعمیر بارے انھیں بریفگ دی جس میں انہیں بتایا گیا کہ اس رابطہ سڑک کی تعمیر اس علاقے کا نالہ کہین کے آر پار علاقوں کا آپس میں زمینی رابطہ قائم ہوا ہے اور اس علاقے سے باغ شہر کا 20کلو میٹر کم ہوا ہے اس اہم رابطہ سڑک کی پختگی کے لئے اسے کشمیر کونسل کی سکیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا اس تقریب کے اسٹیج سکریٹری کے فرایض راجہ خالد محمود کیانی انجام دئے تقریب سے مسلم لیگ ن بنگوئیں کے چیئرمین سردار خورشید ،طارق جوش ،راجہ نوید نصیر کیانی اور دیگر نے خطاب کیاممبر کشمیر کونسل نے پرائمری سکول کیر نکر اور پرائمری سکول لوئر نکر چڑھان،کی خستہ حال عمارات کا بھی معائنہ کیا اور ڈاکڑ ناصر کیانی کے نجی تعلیمی ادارے کامل اکیڈمی کا افتتاح کیا ۔ عبدالخالق وصی

تازہ ترین خبریں