01:47 pm
  متاثرین زلزلہ کو ہرگزتنہا نہیں چھوڑیں گے،عادل رشید

متاثرین زلزلہ کو ہرگزتنہا نہیں چھوڑیں گے،عادل رشید

01:47 pm

متاثرین زلزلہ کو ہرگزتنہا نہیں چھوڑیں گے،عادل رشید متاثرین سےیکجہتی کرتے ہوئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں میرپور(بیورورپورٹ)معروف برطانوی کرکٹر عادل رشید نے کہا ہے کہ میرپور میں آنے والے ہولناک زلزلے میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصانات پر دلی صدمہ ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرین زلزلہ کیساتھ مکمل یکجہتی کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں۔ ان خیالات کاا ظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب میرپور میں آمد کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سی یو جے کے صدر ظفیر بابا،ممبر گورننگ باڈی پریس فائونڈیشن ارشد محمود بٹ، سابق ایڈمنسٹریٹرکارپوریشن غلام ر سول عوامی، انجمن تاجران کے مرکزی رہنما اور صحافیوں اور سول سوسائٹی کے افراد کثیر تعداد میں موجود تھے،انہوں نے کہا کہ متاثرین زلزلہ سے اظہار ہمدردی کیلئے خصوصی طور پر میرپور آیا ہوں متاثرین زلزلہ کو ریلیف اور بحالی کے کاموں میں اورسیز اور فلاحی ادارے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں مجھے میرپوری ہونے پر فخر ہے مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرپور سمیت آزادکشمیر میں کرکٹ کا بے شمار ٹیلنٹ موجود ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے ماحول سازگار اور پر امن ہے انگلینڈ سمیت دنیا بھر کی ٹیموں کو پاکستان آنا چاہیے تاکہ پاکستان کی کرکٹ کو مزید فروغ ملے، زلزلہ زدہ علاقوں میں بتدریج زندگی بحال ہورہی ہے انشاء اللہ بہت جلد تمام متاثرین زلزلہ اپنے اپنے گھروں میں ہنسی خوشی زندگی بسر کرینگے عادل رشید نے مختلف متاثرہ علاقوں میں جاکر امدادی سامان تقسیم کیا اور بحالی کے کاموں میں حصہ لیا ۔تقریب سے صدر کشمیر پریس کلب سجاد جرال اور سیکرٹری جنرل چوہدری پرویز شہزاد نے بھی خطاب کیا اور معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ عادل رشید

تازہ ترین خبریں