11:06 am
 کشمیر یوں کو آزادی دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سجاد انور

کشمیر یوں کو آزادی دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سجاد انور

11:06 am

کشمیر یوں کو آزادی دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، سجاد انور حکمران اور عوام کشمیرکو بھارتی غلامی سے نجات کیلئے فیصلہ کن کردار ادا کریں راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) گیارہ اکتوبر کو راولاکوٹ میں عزم جہاد کشمیر کانفرنس میں عوام اس عزم کا اظہار کریں گے کہ ہندوستانی استطاعت سے کشمیر یوں کو آزادی دلوانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ان خیالات کااظہار امیر جماعت اسلامی ضلع پونچھ سردار سجاد انور خان نے رابطہ عوامی مہم کے سلسلہ میں پاک گلی ،مجاہدا ٓباد، پانیولہ ، بنگوئیں، جنڈالہ ، تمروٹہ اور پوٹھی بالا میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیر حلقہ نمبر چار سردار ممتاز حسین خان، ڈاکٹر ریاض عباسی ، سلیم جاوید ، سعید کیانی ، خالد اسحق ، حاجی محمد نذیر خان، عمران خان، اکمل حفیظ ، اور دیگر نے خطاب کیا ،انہوں نے کہا کہ 72برس سے کشمیری مقتل ہیں اور مودی سرکار نے کشمیر کی قانونی، آ ئینی حیثیت کو ختم کر کے یہ موقع مہیا کیا ہے کہ آزادکشمیر گلگت بلتستان اور پاکستان کے عوام اور حکمران کشمیرکو بھارتی غلامی سے نجات کیلئے اب فیصلہ کن کردار ادا کریں ، انہوں نے کہا کہ دنیا مفادات کی پوجا ری رہی ہے اب پاکستان کے حکمرانوں اور اداروں کو اپنے زور بازو سے عملی کردار کے ذریعے مظلوموں کو نجات دلانے کیلئے قدم اٹھانا ہوگا ، سردا رسجاد انور نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیرکی حکومت کو تسلیم کرے ، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے قائدین سراج الحق ، ڈاکٹر خالد محمود خان اور دیگر کا شہدا اور غازیوں شہدا کے وارث اس پار کے کشمیر یوں کو آزادی دلوا کررہیں گے ۔ سجاد انور

تازہ ترین خبریں