12:41 pm
کوئی قانون کشمیریوں کو منحوس لکیر روندنے سے نہیں روک سکتا، چوہدری ظفر

کوئی قانون کشمیریوں کو منحوس لکیر روندنے سے نہیں روک سکتا، چوہدری ظفر

12:41 pm

کوئی قانون کشمیریوں کو منحوس لکیر روندنے سے نہیں روک سکتا، چوہدری ظفر آزادکشمیر وبیرون ملک بسنے والے کشمیری بھارتی ظلم وجبر کیخلاف سراپا احتجاج ہیں سماہنی پونا (تحصیل رپورٹر) کشمیر فریڈم موومنٹ برطانیہ کے صدر چوہدری محمد ظفر نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نام نہاد ایل او سی کو نہیں مانتے ،یہ کشمیریوں کے سینے پر جبری طور پر کھینچی گئی ایک منحوس لکیر ہے ،کوئی قانون کشمیریوں کو یہ منحوس لکیر روندنے سے نہیں روک سکتا،ایل او سی کے اطراف بسنے والے کشمیریوں پر سے جبری پابندیاں ہٹائی جائیں ،مقبوضہ کشمیر سے کرفیو کے خاتمہ سمیت عالمی برادری ،انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر جانے کی رسائی دی جائے ،بھارت گزشتہ دو ماہ سے زائد وقت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا ہے ،آزادکشمیر وبیرون ملک بسنے والے کشمیری بھارتی ظلم وجبر کیخلاف سراپا احتجاج ہیں، آزادکشمیر وگلگت وبلتستان کو ملا کر ایک نمائندہ حکومت تشکیل دی جائے جو خود عالمی ایوانوں میں کشمیر کا مقدمہ پیش کرے ،کشمیر فریڈم موومنٹ مسئلہ کشمیرپر دوطرفہ مذاکرات کو کسی صورت تسلیم نہیں کرتی مسئلہ کشمیر کے اصل اور بنیادی فریق کشمیری ہیں ،پاکستان بھارت کی حکومتیں کشمیریوں کی مرضی ومنشا کے بغیر ان پر کوئی حل مسلط نہیں کر سکتیں ،کشمیریوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دیا جائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے کے ایف ایم برطانیہ کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں کے ایف ایم کے مرکزی راہنمائوں سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں سے متحرک ممبران نے شرکت کی ،اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے غور وخوض کرتے ہوئے کشمیر فریڈم موومنٹ کی جانب سے سفارتی محاذ پر جدوجہد مزید تیز تر کرنے کا لائحہ عمل طے کیا گیا ،شرکائے اجلاس نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو عالمی سطع پر موثر انداز میں بے نقاب کرنے کے لئے عالمی ایوانوں میں موثر آواز بلند کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کشمیریوں کی جانب سے ایل او سی کی طرف مارچ کرنے سے پیدا شدہ صورتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ و عالمی قوتوں کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ،اجلاس سے کے ایف کے سینئر رہنما ڈاکٹر جمیل احمد میر ،چوہدری غلام حسین ،حاجی محمد یاسین ،حاجی عبدالحمید ،ڈاکٹر مظہر رشید کیانی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو خود اپنے زور بازو پر جدوجہد آزادی تیز تر کرنی ہو گی،کشمیر فریڈم موومنٹ سمیت تمام آزادی پسند تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہو کر تحریک آزادی کشمیر کومنظم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ،اس موقع پر ممبران کی مشاورت سے ایک سفارتی کمیٹی تشکیل دی گئی جس کے ممبران میں سینئر راہنماچوہدری غلام حسین ،ڈاکٹر جمیل احمد میر،ڈاکٹر مہربان حسین ،چوہدری خالق حسین اور سردار آفتاب احمد خان شامل ہیں ،اجلاس میں سفارتی محاذ پر تمام ذرائع بروئے کار لانے ،آزادی پسند تنظیموں سے روابط تیز کرنے اور کے ایف ایم کی تنظیم سازی کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ جات کئے گئے ۔ چوہدری ظفر

تازہ ترین خبریں