12:48 pm
 اے کے ایم آئی ڈی سی کے ملازمین کا آج  مارچ کا اعلان

اے کے ایم آئی ڈی سی کے ملازمین کا آج مارچ کا اعلان

12:48 pm

اے کے ایم آئی ڈی سی کے ملازمین کا آج مارچ کا اعلان ملازمین کو 7ماہ سے تنخواہ اور پنشن نہیں ادا کی گئی،حکومت مسائل حل کرے،مقررین مظفرآباد( نمائندہ خصوصی)محکمہ اے کے ایم آئی ڈی سی کے ملازمین گزشتہ 7ماہ سے تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی اور مطالبات کے پورے نہ ہونے پر قلم چھو ڑ ہڑتال کے بعد آج جمعرات کے روز مرکزی دفتر سے اسمبلی سیکرٹریٹ تک احتجاجی مارچ کرینگے ۔مطالبات پورے نہ ہونے پر متاثرہ درجنوں ملازمین کل جمعرات کے روز سے شاہراہ راولپنڈی پر احتجاجی کیمپ اور دھرنا دینگے۔ مختلف ملازمین تنظیموں سیاسی وسماجی شخصیات کی جانب سے حمایت کا اعلان، حکومت سے ملازمین کے معاملات فی الفور حل کرنے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ اے کے ایم آئی ڈی سے کے ملازمین کا تنخواہوں پنشن اور مطالبات کے حق میں گزشتہ 7ماہ سے پرامن احتجاج جاری ہے ۔ حکومتی ذمہ داران کی عدم دلچسپی پر متاثرہ ملازمین آج مرکزی دفتر امبور سے اسمبلی سیکرٹریٹ تک احتجاجی مارچ کرینگے۔ حکومت کی جانب سے مطالبات پورے نہ ہونے پر کل سے شاہراہ راولپنڈی پر مرکزی دفتر کے سامنے احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا۔ مختلف ملازمین تنظیموں شہریوں،سیاسی وسماجی شخصیات نے بھرپور حمایت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبات کے فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ملازمین

تازہ ترین خبریں