12:58 pm
ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ماحول کوصاف رکھنا ضروری ہے،حمیدہ ارشاد

ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ماحول کوصاف رکھنا ضروری ہے،حمیدہ ارشاد

12:58 pm

ڈینگی سے بچاؤ کیلئے ماحول کوصاف رکھنا ضروری ہے،حمیدہ ارشاد عوام حفاظتی تدابیر میں ہرگز غفلت اور لا پرواہی نہ برتے، لیڈی ہیلتھ سپروائزر ہجیرہ(نمائندہ اوصاف) ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ہیلتھ سیشن کرواکر ہیلتھ ورکرز فیلڈ میں آگاہی مہم میں اپنا بھرپور کرداراداکررہی ہیں احتیاطی تدابیر اختیارکرنا اورماحول کوصاف رکھنا ڈینگی سے بچاؤ کے لیے ناگزیرہے، عوام اس ضمن میں تعاون یقینی بنائیں،ان خیالات کا اظہار لیڈی ہیلتھ سپروائزر حمیدہ ارشاد نے اپنے بیان میں کیا، انھوں نے کہا کہ عوام کو اس معاملے میں غفلت اورلاپرواہی نہیں کرنی چاہیے بلکہ محکمہ صحت کی ہدایات کے مطابق عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں اوراردگرد کا ماحوم صاف و شفاف رکھیں گھرکے قریب پانی جمع نہ ہونے دیں دروازوں اورکھڑکیوں پر جالی دار پردے لگائے جائیں،ڈینگی مچھر کی افزائش صاف پانی پر ہوتی ہے اپنے گھروں کے ارد گرد پانی کھڑا نہ ہونے دیں، گھروں میں جمع ہونے والا کوڑاکرکٹ جلادیں یا گڑا کھود کر اس میں ڈالتے ہوئے مٹی سے ڈھانپ دیا جائے، حمید ہ ارشاد نے کہا کہ سب ڈویژن ہجیرہ میں 45ہیلتھ ورکرز کو ہیلتھ سیشن کرواکر فیلڈ میں لوگوں اوربالخصوص گھریلوخواتین کو اس معاملے میں ہیلتھ ورکرز آگاہی مہم دے رہی ہیں اور وہ خوداس کی مانیٹرنگ کررہی ہیں انھوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے اگرچہ سب ڈویژن ہجیرہ میں اس وقت تک کوئی ڈینگی کا کیس سامنے نہیں آیا لیکن باوجود اس کے ہمیں حفاظتی اقدامات میں غفلت اور لاپرواہی نہیں برتنی چاہیے۔ حمیدہ ارشاد

تازہ ترین خبریں