01:04 pm
سیکرٹری برقیات  کی یقین دہانی پرغیر جریدہ ملازمین کا  دھرنا 10روز کیلئے موخر

سیکرٹری برقیات کی یقین دہانی پرغیر جریدہ ملازمین کا دھرنا 10روز کیلئے موخر

01:04 pm

سیکرٹری برقیات کی یقین دہانی پرغیر جریدہ ملازمین کا دھرنا 10روز کیلئے موخر مطالبات منظور نہ ہوئے تو 21اکتوبر کو دوبارہ دھرنا شروع کردینگے ، راجہ وقاص مظفرآباد(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری برقیات کی چارٹر آف ڈیمانڈ کے مطابق مطالبات حل کرانے کی یقین دہانی ‘ایکشن کمیٹی ‘مرکزی تنظیم غیر جریدہ ملازمین آزادکشمیرنے دھرنا 10روز کیلئے موخر کردیا ۔ہمیں یقین ہے کہ ہمارے مطالبات کا چارٹرآف ڈیمانڈ کے مطابق نوٹیفکیشن جاری ہو جائے گا۔ اگر مطالبات پورے نہ ہوئے تو 21اکتوبر کو پھر دھرنا شروع کردینگے ۔ مقررین کا خطاب ‘ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں مرکزی تنظیم غیر جریدہ ملازمین آزادکشمیرکا دھرنا جاری تھاکہ ایکشن کمیٹی اراکین احتشام قریشی ‘ محسن میر‘ خورشید اعوان‘ شاہد منظور کاٹل سلیم اعوان اور دیگر نے سیکرٹری برقیات کی طرف سے دلائی گئی یقین دہانی کی سفارشات پیش کیں جس پر قائدین نے دھرنا 10روز کیلئے موخر کردیا ۔ دھرنے سے مرکزی صدر راجہ وقاص خان‘ چیئرمین ایکشن کمیٹی احتشام قریشی‘سلیم اعوان ‘ شاہد منظورکاٹل ‘ ذوالفقار منہاس‘ رضوان اکبر‘ خورشید اعوان‘ سلام اللہ ‘ مدثر اعوان‘ محسن میر‘ چوہدری سرفراز ‘آصف اعوان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ہمیں ملازمین نے اپنے حقوق کا محافظ بنایا ہے ۔ ان کے حقوق کیلئے کسی بھی حد تک جائینگے۔ سیکرٹری برقیات نے مطالبات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ہمیں پورا یقین ہے کہ ہمارے مطالبات پورے ہو جائینگے ۔ اس لئے ایکشن کمیٹی کی سفارشات اورسیکرٹری برقیات کی یقین دہانی پر دس روز کیلئے دھرنا موخر کررہے ہیں۔ ان ایام میں مطالبات کا نوٹیفکیشن جاری ہو جائیگا۔ اگر دس روز میں مطالبات پورے نہ ہوئے تو 21اکتوبر دوبارہ ادھر ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں دوبارہ دھرنا دینگے ۔ دھرنے میں ضلع صدر زاہد سلہریا‘ راجہ نزاکت مرکزی سیکرٹری جنرل سلیم گیلانی ‘ سینئر نائب صدر ساجد خان ‘ سیکرٹری مالیات بشار ت مغل ایڈیشنل سیکرٹری سعید مغل ‘ جوائنٹ سیکرٹری یعقوب اعوان ‘ سیکرٹری نشرواشاعت خضربلال کے علاوہ سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی۔ قبل ازیں گزشتہ روز ایکشن کمیٹی کے سیکرٹری برقیات کیساتھ مذاکرات ہوئے جس میں انہوں نے ایف آئی آر سے قبل محکمانہ انکوائری کے بعدملوث ملازم کیخلاف کرنے پر اتفاق‘ ملازم فوت ہو نے والے کو پانچ ہزار 50ہزارکفن دفن کیلئے سیکرٹری مالیات کو تحریک کردیاگیا ۔ ٹریننگ کیلئے پہلے فی ضلع 10دس ملازم لاہور اور اسلام آباد میں بھیجے جائینگے۔ محکمانہ ٹریننگ کیلئے انسٹیٹیوٹ قائم کر نے کی بھی یقین دہانی کرائی ۔ڈیتھ کی صور ت میں ملازم کا حقیقی ھائی ‘ بیوہ یا بچے کو لگایا جائے گا َ ۔ ملازمین کی انشورنس بھی کرنے کا مطالبہ چارٹر آف ڈ یمانڈ کا حصہ تھا۔ ڈیتھ کلیم 30لاکھ کے حوالے سے بھی یقین دہانی کرائی کہ اس پر وقت لگے گا۔ غیر جریدہ ملازمین

تازہ ترین خبریں