09:52 am
جماعت اسلامی کے زیراہتمام عزم جہاد کشمیر کانفرنس کا انعقاد آج ہوگا

جماعت اسلامی کے زیراہتمام عزم جہاد کشمیر کانفرنس کا انعقاد آج ہوگا

09:52 am

جماعت اسلامی کے زیراہتمام عزم جہاد کشمیر کانفرنس کا انعقاد آج ہوگا کانفرنس سے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر،سنیٹر سراج الحق ،ڈاکٹر خالد بھی خطاب کریںگے راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی )جماعت اسلامی ضلع پونچھ کے زیر اہتمام گیارہ اکتوبر کو راولاکوٹ میں ہونے والے "عزم جہاد کشمیر کانفرنس " میں امیر جماعت اسلامی سنیٹر سراج الحق ، وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر، امیر جماعت اسلامی آزادجموں کشمیر و گلگت بلتستان ڈاکٹر خالد محمود خان کے علاوہ دیگر مرکزی قائدین خطاب کریں گے ۔یہ کانفرنس بعد از نماز جمعہ صابر شہید اسٹیڈیم راولاکوٹ میں منعقد ہوگی ، جس میں باغ ، سدہنوتی ، کہوٹہ ، دھیرکوٹ ، عباسپور ، ہجیرہ ، ارجہ، تھوراڑ سے ہزاروں لوگ اس کانفرنس میں شریک ہوں گے ، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ، امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر ڈاکٹر خالد محمود خان ، جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے صدر زبیر گوندل ، ناظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ محمد عامر ، یوتھ آزادکشمیر کے صدر محمد نثار شائق ،اور اسلامی جمعیت طلبہ آزادکشمیر کے ناظم مسرور ظفر ، کو کیپٹن حسین خان شہید پوسٹ گریجویٹ کالج راولاکوٹ سے بہت بڑے جلوس کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچایاجائے گا ۔راولاکوٹ کے باہر سے آنے والے تمام قافلے صابر شہید اسٹیڈیم میں آئیں گے جہاں سے 2:15پر قائدین کی قیادت میں شرکاء جلسہ گاہ کیلئے روانہ ہوں گے ۔جلسہ گاہ کو خیر مقدمی بینرز ، جماعت اسلامی ، کشمیر ، پاکستان کے جھنڈوں سے سجاد یا گیا ہے ، امیر ضلع پونچھ سردار سجاد انور خان، امیر حلقہ نمبر تین سردار زاہد رفیق ایڈووکیٹ، امیر حلقہ نمبر چار سردار ممتاز حسین خان ، امیر کارپوریشن راولاکوٹ سردار نزاکت محمود، پونچھ ڈوثیرن یوتھ کے صدر سردا ر محمد انور خان، اسلامی جمعیت طلبہ مقام کے نظام عدنان زبیر ، صدر یوتھ ضلع پونچھ اکمل حفیظ ، سیکرٹری جنرل ضلع پونچھ محمد نسیم خان،نائب امیر ضلع سردار قیوم افسر خان اور دیگر قائدین باہر سے آنے والے مہمانوں کا استقبال کریں گے اور جلسہ گاہ تک پہنچانے کیلئے ان کی رہنمائی کریں گے ۔مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر یہ کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔کشمیری عوام کی نظریں اس وقت سنیٹر سراج الحق پر لگی ہوئی ہیں ، جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو کشمیر کاز کو لے کر آگے بڑھ رہی ہے اور پوری دنیا میں کشمیر ی عوام پر ہونے والے مظالم کو اجاگر کیاجارہا ہے ۔ْ عزم جہاد

تازہ ترین خبریں