10:52 am
ڈونگہ  پولیس نے ضمانت قبل از گرفتاری کے باوجودپابند سلاسل کیا،عبدالغفور

ڈونگہ پولیس نے ضمانت قبل از گرفتاری کے باوجودپابند سلاسل کیا،عبدالغفور

10:52 am

ڈونگہ پولیس نے ضمانت قبل از گرفتاری کے باوجودپابند سلاسل کیا،عبدالغفور جھوٹی درخواست پرریٹائرڈ فوجی کی تذلیل پر چوکی افسر ڈونگہ کے خلاف کارروائی کی جائے ہجیرہ(نمائندہ اوصاف) ڈونگہ پولیس چوکی کی کارستانی، ضمانت قبل از گرفتاری کے باوجود شریف شہری کو پابند سلاسل کردیا، دوبارہ ضمانت کے بعد شہری کا احتجاج، آئی جی آزاد کشمیر آفیسرچوکی ڈونگہ کی کارستانی کا نوٹس لیں، ان خیالات کا اظہارگھمیر نکرسیداں کے رہائشی ریٹائرڈ صوبیدارعبدالغفورولدمحمداقبال نے اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کی رو داد بیان کرتے ہوئے کیا، عبدالغفور نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز تنازعہ اراضی کے حوالے سے میرے بھتیجے طاہر اقبال نے ڈونگہ چوکی پولیس پر میرے خلاف من گھڑت اورجھوٹی درخواست دی جب مجھے علم ہواتو میں نے اپنی عزت بچانے کے لیے ایڈیشنل سیشن جج ہجیرہ کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کروائی، جو 18/10/2019تک عدالت نے منظورکی، گزشتہ شب پولیس چوکی آفیسر ڈونگہ کے حکم پر تین اہلکاران میرے گھرآئے اورچوکی پر لے گئے میں نے مچلکہ ضمانت چوکی آفیسرکے پاس جمع کروایا لیکن چوکی آفیسرنے مخالف پارٹی سے ساز بازکرکے ڈونگہ چوکی سے لاکر مجھے تھانہ ہجیرہ کی حوالات میں بندکردیا، دوسرے روز مجھے اسسٹنٹ کمشنرہجیرہ کی عدالت سے دوبارہ ضمانت کروانی پڑی، میرا مچلکہ ضمانت چوکی افسرنے چھپایا، ضمانت کے باوجود عدالت کے حکم کی توہین کی گئی، عبدالغفورنے کہا کہ وہ پاک فوج کا جونئیر کمیشن آفیسرریٹائرڈ ہے، اسے جھوٹی درخواست پر ضمانت کے باوجود چوکی افسر ڈونگہ چوکی نے حوالات میں بندکیا، اس کی تذلیل کی گئی عبدالغفورنے آئی جی آزادکشمیر ڈ ی آئی جی ، اورایس ایس پی پونچھ سے مطالبہ کیاکہ ایسے پولیس آفیسران جو بلا جواز باعزت شہریوں کی تذلیل کرتے ہیں فوری نوٹس لیاجائے۔ ڈونگہ پولیس

تازہ ترین خبریں