11:13 am
 معلمات پر ورکشاپ  کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے،حنیف ثاقب

معلمات پر ورکشاپ کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے،حنیف ثاقب

11:13 am

معلمات پر ورکشاپ کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے،حنیف ثاقب کنٹنٹ بیسڈ ورکشاپ سے معلمات دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں گی باغ،ریڑہ (نمائندگان اوصاف) گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری کالج باغ میں سی بی ٹی کی اختتامی تقریب تربیت حاصل کر کے اپنی تعلیمی استداد میں اضافہ کر کے انقلاب بر پا کر سکتے ہیں گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری کالج باغ میں بارہ روزہ کنٹنٹ بیسڈ ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے پرنسپل ادارہ جمیلہ بیگم مہمان خصوصی محترمہ عفیفہ بتول ،ڈی ای او نسواں کے علاوہ ادارہ ہذاکی ماہرین مضامین کے علاوہ محمد حنیف ثاقب اے ای او زنانہ وسطی باغ محمد اسحاق خان نے خطاب کیا مقررین نے کہا کہ سیکرٹری تعلیم کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں پرائمری معلمات کو حائل مشکلات اور انگلش میڈیم نصاب کے تناظر میں انگریزی ،ریاضی ،سائنس اور اردو میں پرانی معلمات کی کنٹنٹ بیسڈ تربیت ورکشاپ گرلز ایلمنٹری کالج میں کروائی گئی جس کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے ۔چونکہ پرائمری معلمات دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوکر پرائیویٹ اداروں کی معلمات سے مسابقت کے رجحانات سے نبردآزما بھی ہوں گی اور بچیوں کی تعلیم و تربیت بھی مثبت اثرات پڑیں گے بچیاں قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں معلمات پر ان کی اعلیٰ تعلیم اور اخلاقی تربیت قومی فریضہ ہے جس کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔ حنیف ثاقب

تازہ ترین خبریں