11:20 am
 بشارت شہید روڈ سے کاہنڈی بلٹ کی عوام مستفید ہو سکے گی، جنت عباسی

بشارت شہید روڈ سے کاہنڈی بلٹ کی عوام مستفید ہو سکے گی، جنت عباسی

11:20 am

بشارت شہید روڈ سے کاہنڈی بلٹ کی عوام مستفید ہو سکے گی، جنت عباسی وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے سڑک کی منظوری دے کر عوام کے دل جیت لئے ہیں چڑالہ (نمائندہ او صاف ) مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کے ممبر اور سابق ممبر ضلع کونسل باغ سردار جنت حسین عباسی نے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حید رخان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بشار ت عباسی شہید 15کلومیٹر ، چھپڑیاں کھوڑی کیر5کلومیٹر اور چڑالہ تا کھپد ر براستہ کسیال کھیتر 3کلومیٹر پختہ سڑکوں کی منظوری دی اور غربی باغ کے عوام ک ساتھ اپنی خصوصی محبت کا اظہارکیا انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ فاروق حید ر خان نے وزیر اعظم کا حلف اٹھانے کے بعد یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ غربی با غ کے عوام کی خود نمائندگی کریں گے کیونکہ غربی باغ کے عوام کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا گیا ہے جس کا میں ازالہ کروں گا ۔جو انہو ں نے وعدہ پور اکر دیا اور بالخصوص کاہنڈی بلٹ کے دیرینہ مطالبہ بشارت شہید روڈ کی منظوری دے کر اور یونین کونسل چڑالہ کی ایک اہم سڑک چڑالہ تا کھپد ربراستہ کسیال کھیتر کی منطوری دے کر عوام کے دل جیت لیے جس پر عوام علاقہ غربی باغ اور بالخصوص کاہنڈی بلٹ ان کے انتہائی ممنو ں احسان ہیں واضح رہے کے اس سڑک سے کاہنڈی بلٹ کے تین گاؤں کی تقریباًدس ہزار سے زائد آبادی مستفید ہوگی ۔ جنت عباسی

تازہ ترین خبریں